غزل - میرؔبیدری، کرناٹک۔


غزل - 
میرؔبیدری، کرناٹک۔
 موبائل: 9845628595 

کوئی ہے گر سہولت ذراچاہیے
رب جو دے، وہ حکومت ذرا چاہیے

جس کورب نے ہے فرمایا، حق کی زبان 
اُس زباں سے بشارت ذرا چاہیے

بیٹا، قرآن کچھ تو سناؤ مجھے 
دِل سکوں کوتلاوت ذرا چاہیے

دینے والے، خیال آپ کو ہوگا ہی 
اک خوشی اور مسرت ذراچاہیے

مانگتے ہیں غلط تو نہ دینا اسے 
اب کہ ساری ہی قربت ذرا چاہیے 

ان سے کیابیر رکھیں، یہ انساں ہیں اور 
اپنے ہیں، یہ طہارت ذراچاہیے

لوگ ناحق ستاتے ہیں دنیا کومیرؔ
حق کی ساری ہدایت ذرا چاہیے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔