ہندوستان کی جنگِ آزادی اور مسلمانوں کوئز میں رئیس ہائی اسکول کے طلبہ کی نمایاں کامیابی


بھیونڈی : (راست) الفلق ہائی اسکول، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام بدھ، 16 ستمبر 2026 کو ’ہندوستان کی جنگِ آزادی اور مسلمان‘ کے موضوع پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔
اس مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی جانب سے جماعت نہم ’الف‘ کے طلبہ شیخ ذکی شاکر، عبدالمعز عبدالمجید اور انصاری ریحان نہال احمد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ادارے کی مؤثر نمائندگی کی۔ رئیس ہائی اسکول کے طلبہ نے اپنی معلومات، حاضر جوابی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کا اول انعام حاصل کیا۔
مقابلے کی تیاری اور طلبہ کی رہنمائی میں عامر قریشی اور نیلوفر قریشی نے اہم کردار ادا کیا۔ طلبہ کی اس کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، اسکول کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ اور ان کے رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔