سرکاری اردو اسکول بھالکی کی طالبہ حمیرانے سیرت کوئز مقابلہ میں گولڈ میڈل اور عمرہ کا ٹکٹ حاصل کیا۔


 بیدر۔ 27/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول بھالکی کی طالبہ حمیرا بنت محمد اسلم ساکن بھالکی نے ضلع سطح کے سیرت کوئز مقابلے میں مبینہ طورپر پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے آج اتوار کوگولڈ میڈل، توصیفی سند اور عمرہ ٹکٹ حاصل کیا ہے۔تین علیحدہ زمروں میں سے ایک زمرے میں یہ انعام ملاہے۔ جملہ تین زمروں میں عمرہ ٹکٹ مفت تھا۔ جس میں سے ایک ٹکٹ سرکاری اردو اسکول بھالکی کی اس طالبہ نے جیت لیا۔ صدرمعلمہ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بھالکی محترمہ ناظرہ بیگم نے طالبہ حمیرا بنت محمد اسلم کو اس کامیابی کے لئے مبارک باد پیش کی ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ طالبہ حمیراپر خصوصی کرم فرمائے اور طالبہ کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔SDMCصدر رفیق بھائی، جمیع اراکین اور تمام ٹیچرس اور اولیائے طلبہ نے طالبہ کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہاہے کہ اہلیان بھالکی کے لئے یہ انتہائی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر جناب عظیم بادشاہ نے بھی طالبہ اور ان کے والدین کومبارک باد پیش کی۔ واضح رہے کہ ضلع سطح کا یہ سیرت کوئز مقابلہ جمعیتہ العلماء ہند کی جانب سے بیدر کے پٹیل فنکشن ہال میں رکھاگیاتھا۔ جہاں جمیعتہ العلماء ہند کی مرکزی شخصیات تشریف لائی تھیں۔ اس بات کی اطلاع بھالکی سرکاری اردواسکول کے ذرائع نے دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔