ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن پونے کی جانب سے مجاہد رائلی سر و احباب کی طرف سے عیدِ میلادُ النبی ﷺ کے موقع پر دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب طلبہ کی تہنیت


کونڈوا، پونے | 29 اگست 2026، ہفتہ : عیدِ میلادُ النبی ﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈھوا، پونے کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب طلبہ کی تہنیتی تقریب تیجس ہال، کونڈھوا، پونے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔
اس پروگرام کا آغاز بلال رائلی نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا۔اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی کارپوریٹر کاشف بھائی سید، ڈاکٹر سہیل خان (ثنا ہاسپٹل، کونڈھوا – آرتھوپیڈک سرجن)، شعیب بھائی خان (کانگریس صدر، وارڈ نمبر 19، کونڈھوا-کوسر باغ)، دلاور بھائی سید (مہاراشٹر اسٹیٹ ممبر، SDPI)، امین بھائی شیخ، مظہر بھائی منیار (صدر، احد فاؤنڈیشن)، ایڈووکیٹ سفیان بھائی سید، خلیل احمد سر، شکور بھائی سید (سماجی کارکن)، اکبر بھائی، کمل بھائی رضا (صدر، ہیومینٹی فاؤنڈیشن) اور عظیم بھائی سید (صدر، کنگ آف دوستی) کی خصوصی موجودگی رہی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کے عفان بھائی شیخ (ورکنگ پریزیڈنٹ)، زبیر بھائی شیخ (وائس پریزیڈنٹ)، شفیع امبیل کچڈے سر (خزانچی)، خالد بھائی شیخ (سیکریٹری)، مبین باغوان (وائس پریزیڈنٹ)، ریاض بھائی پیش امام، معین بھائی شیخ، علیم بھائی شیخ، حاجی سیف اللہ بھائی شیخ، عبدالرازق بھائی شیخ جی، بابّو بھائی رائلی، اشوک بدلاپورے، وسیم بھائی شیخ، شاہد بھائی شیخ اور الفیہ شیخ میڈم سمیت تمام اراکین نے بھرپور محنت کی۔
پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈھوا، پونے اور مجاہد رائلی سر کی جانب سے مہاراشٹر کی خاتون کرکٹر عائشہ امین شیخ کو شاندار کھیل کی کارکردگی پر “Best Achievement Award” سے نوازا گیا۔
پروگرام کی نظامت منتاشا زاہد علی انصاری نے نہایت خوبصورت اور مؤثر انداز میں انجام دی۔ ان کی بہترین نظامت سے پروگرام میں خاص رونق پیدا ہوئی۔
پروگرام کے اختتام پر عفان بھائی شیخ (ورکنگ پریزیڈنٹ) نے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے پروگرام میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی، طلبہ اور والدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
طلبہ کی تعلیمی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی کامیاب زندگی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا، نیز معاشرے میں تعلیم اور کھیل کے شعبے کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا کرنا، اس پروگرام کا بنیادی مقصد تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔