عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر نے وزڈم ادارہ جات بیدر کے سکریڑی سے اظہار تشکر کیا۔
بیدر۔ 15/ستمبر (پریس نوٹ) جناب محمدسلمان سکریڑی عائشہ جیوتی سوسائٹی بید ر کی اطلاع کے بموجب وہ اور ان کی ٹیم نے آج 15/ستمبر منگل کو وزڈم ادارہ جات بیدرپہنچ کر وزڈم ادارہ جات بیدر کے سکریڑی جناب صلاح الدین فرحان کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیا۔بتایاکہ عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر نے کرناٹک اردو اکادمی کے اشتراک سے جو کل ہند مشاعرہ ڈیسنٹ فنکشن ہال میں اتوار کی شب رکھاتھا، اس کی کامیابی میں وزڈم ادارہ جات بیدر کاتعاون عمل رہا۔ وزڈم کے چیرمین جناب محمد آصف الدین صاحب کی زیرسرپرستی وہاں موجود تمام شرکاء میں پانی کی بوتلیں اور پوہے تقسیم کئے گئے۔ ساتھ ہی ایک شاپنگ بیاگ اورکپ بھی دیاگیا۔ جس کے لئے عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر شہر کے باوقار تعلیمی ادارے وزڈم ادارہ جات کا شکریہ اداکرتی ہے۔ توقع ہے کہ وزڈم ادارہ آئندہ بھی اردو کے پروگرام میں اپنا تعاون عمل جاری رکھے گا۔ جناب صلاح الدین فرحان کی تہنیت کے موقع پر شیرینی بھی کھلائی گئی۔
Comments
Post a Comment