مولانا احمد نقشبندی کی چٹگوپہ آمد پراسلم سیٹھ نے کیا فقیدالمثال استقبال


بیدر، 3 ستمبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) دکن کے ممتاز و نامور عالمِ دین حضرت مولانا احمد نقشبندی کی چٹگوپہ آمد کے موقع پر نوجوانانِ چٹگوپہ کی جانب سے جناب محمد اسلم سیٹھ، معتمد جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ کی قیادت میں فقیدالمثال اور شاندار استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ حضرت مولانا احمد نقشبندی جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلسہ سے خطاب کے لیے چٹگوپہ تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر مولانا احمد نقشبندی کی شال پوشی اور زبردست گلپوشی کی گئی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ نوجوانانِ چٹگوپہ کی جانب سے کیے گئے اس شاندار استقبال پر مولانا احمد نقشبندی نے اظہارِ تشکر کیا اور نوجوانوں کی محبت و عقیدت کو سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔