معروف تعلیمی ادارے نائیکواڑیز گروپ آف انسٹی ٹیوٹ، میرج کی جانب سے منہاج احمد خان، سید یوسف موسی ، شائستہ انجم سعید الدین سعادت کا ریاستی سطح کے مثالی معلم ایوارڈ کے لیے انتخاب۔
جلگاوں (سعید پٹیل)پربھنی سے موصول اطلاعات کے مطابق مغربی مہاراشٹر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے نائیکواڑیز گروپ آف انسٹیٹیوٹس، میرج ضلع سانگلی کی جانب سے ہر سال 5، ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر الیاس نائیکواڑی ، میرج کی یاد میں ریاست کے مختلف صوبوں سے مثالی معلم کے ایوارڈ دیئے جاتے ہیں - امسال ریاستی سطح پر دیئے جانے والے مثالی معلم ایوارڈ - 2026 کے لیے علاقہ مرہٹواڑہ سے تین اساتذہ کرام کا انتخاب عمل میں آیا- جن میں منہاج احمد خان مصطفیٰ علی خان ، مدرس ، منصور علی شاہ ولی اردو ہائی اسکول بیڑ ، شائستہ انجم سعید الدین سعادت ، اقراء اردو پرائمری اسکول ، اورنگ آباد اور سید یوسف سید موسی ، صدر مدرس ، نعمانیہ اردو اسکول، پربھنی کا انتخاب کیا ہے- مذکورہ ریاستی سطح کا مثالی معلم ایوارڈ 7 ستمبر 2026 بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے بمقام الیاس نائیکواڑی ہال ، جواہر ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، میرج ، سانگلی میں منعقد ہونے والے ایک پروقار عظیم الشان تقریب میں دیا جائیگا - مذکورہ ایوارڈ محترمہ سنیجیتا موہاپاترا ( آئ اے ایس) کے ہاتھوں اور جناب سید حسین اختر ، صدر اردو ساہتیہ اکیڈمی ، مہاراشٹر کی صدارت میں اور جناب پرکاش کھیڑکر ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر ، سانگلی و دیگر معززین کی موجودگی میں ایک شاندار پروقار عظیم الشان تقریب میں مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا - علاقہ مرہٹواڑہ سے تین اساتذہ کے مثالی معلم ایوارڈ کے لیے انتخاب کیئے جانے پر تعلیمی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے. تینوں معلمین کو ریاستی سطح پر مثالی معلم اعزاز اعلان کیئے جانے پر محب تعلیمی شخصیات نے مبارکباد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
Comments
Post a Comment