تماپور-رنگم پیٹ میں نمازِ استسقاء کا روح پرور اجتماع۔


الحمدللہ آج تماپور-رنگم پیٹ کے تاریخی عیدگاہ میں نمازِ استسقاء نہایت ادب و احترام اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی۔
صبح تقریباً سات بجے سے ہی لوگ اپنے اپنے محلے کی مساجد میں جمع ہونے لگے تھے۔ پھر قریب آٹھ بجے تمام محلات کے لوگ جامع مسجد تماپور میں جمع ہوئے وہاں سے ہزاروں افراد کا ایک عظیم الشان قافلہ جلوس کی شکل میں بستی کے اہم راستوں سے گزرتا ہوا پہاڑ کی چوٹی پر واقع عیدگاہ پہنچا۔
بچوں بزرگوں اور نوجوانوں کا یہ جمِ غفیر جن راستوں سے گزر رہا تھا وہ کشادہ راستے بھی اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہے تھے۔ یہ کارواں خاموشی سادگی سنجیدگی اور پاکیزگی کا بہترین مظاہرہ پیش کر رہا تھا۔
قافلے کے آگے آگے جامع مسجد تماپور کے امام و خطیب حضرت مولانا مفتی محمد ضمیر احمد صاحب ان کے ہمراہ جملہ علمائے کرام اور مساجد کے ذمہ داران چل رہے تھے اور ان کے پیچھے سارا مجمع نہایت وقار کے ساتھ رواں دواں تھا۔
قریب نو بجے یہ سارا مجموعہ عیدگاہ پہنچ گیا۔
خطیبِ محترم مفتی ضمیر احمد صاحب منبر پر تشریف لائے اور ایک جامع اور فکر انگیز خطبہ سے سامعین کو مستفید فرمایا۔
بعد ازاں صفیں باندھی گئی اور دو رکعت نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔
پھر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے گئے۔ امام صاحب نے جس اندازِ فکر اور تڑپ کے ساتھ دعا فرمائی ہر آنکھ اشکبار تھی۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماعی توبہ و استغفار کو قبول فرمائے اور رحمت کی بارش نازل فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

             توفیق اسد تماپوری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔