تمام پیش امام اور مؤذنین سے گزارش:وقف آفیسر
بیدر 7ستمبر (نامہ نگار)وقف آفیسر، بیدر ضلع بیدر کے تمام پیش امام اور مؤذنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ تمام حضرات وقف آفس، مولانا آزاد بھون بلڈنگ، پہلی منزل، ڈسٹرکٹ جیل کے پیچھے، چک پیٹ روڈ، بیدر تشریف لاکر سال 2026-27 کے DBT/e-KYC کی کارروائی مکمل کروانا لازمی ہے۔
لہٰذا تمام پیش امام اور مؤذنین سے گزارش ہے کہ تین دن کے اندر وقف آفس تشریف لاکر اپنی DBT/e-KYC کی کارروائی جلد از جلد مکمل کروالیں۔ بصورتِ دیگر آپ کا اعزازیہ (Honorarium) بند کردیا جائے گا۔
اس کے لیے درج ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لائیں:
اپ ڈیٹ شدہ مکمل آدھار کارڈ کی زیراکس کاپی۔
وہ موبائل نمبر بھی اپنے ساتھ لائیں جو آپ کے آدھار کارڈ سے لنک ہے۔
اہم نوٹ: آپ کے آدھار کارڈ سے جو بینک اکاؤنٹ لنک ہے، اسی بینک اکاؤنٹ میں آپ کا اعزازیہ (Honorarium) جمع کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment