نعت خوانی مقابلے میں یونک اردو ہائی اسکول کی طالبہ عالیہ شیخ اول


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اہلِ ایمان اور برادرانِ وطن کو تعلیماتِ رسولِ اکرم ﷺ سے روشناس کرانے کے مقصد سے ’Prophet for All‘ کے عنوان سے ملک گیر مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں شہری سطح پر نعت خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے میں یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انتظام یونک اردو ہائی اسکول، تانباپورہ، کی طالبہ عالیہ شیخ فیروز نے اپنی دلنشیں نعت خوانی سے اول مقام حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔ طالبہ کی اس نمایاں کامیابی پر یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ، ڈائریکٹر گلاب شیخ اور دیگر اراکینِ انتظامیہ، نیز صدرِ معلم شیخ نعیم الدین اور معاون معلم شیخ سلیمان نے دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر طالبہ کو 200 روپے نقد انعام سمیت دیگر انعامات سے نوازا گیا شرکائے مقابلہ اور منتظمین نے طالبہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی اور اس کی کامیابی میں رہنمائی و تربیت کرنے والے اساتذۂ کرام کی بھی ستائش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔