اظہارتشکر برائے تہنیت بہ موقع پریس ڈے تقریب


بیدر۔ یکم ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب محمد آصف الدین چیرمین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدرنے پریس ڈے کے موقع پر اخبارات کے مدیران کی جانب سے انہیں کی گئی تہنیت پر ایک مکتوب کے ذریعہ ان سے اظہار تشکر کیاہے۔ آج یکم ستمبر کو تحریر کئے گئے خط میں محمد آصف الدین نے مدیران اور الیکٹرانک میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی سطح کے اخبارات کے نامہ نگاروں، علاقائی اخبارات کے مدیران کی انجمن، کرناٹک کے فعال روزنامہ اخبارات کے مدیران کی انجمن، الیکٹرانک میڈیا انجمن اور بیدر ضلع SC/ST صحافیوں کی انجمن کے اشتراک سے 29/اگست ہفتہ کو رنگ مندر بیدر میں منعقدہ ''پریس ڈے '' کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔ اس کے علاوہ دل کی گہرائیوں سے اسوسی ایشن کے صدور/سکریڑیز/اورتمام ٹیموں کاشکرگذار ہوں کہ آپ نے اس تقریب میں مجھے مدعو کیا، میری تہنیت کی اور شمع روشن کرنے کادیگر مہمانو ں کے ساتھ مجھے بھی موقع عنایت کیا۔مکرر عرض ہے کہ ماہ اگست کے اختتام سے ذراپہلے 29/اگست 2026؁ء کو ڈاکٹر شری چن بسواپٹہ دیورو رنگ مندر بیدر میں ”AIکے پریس کے مستقبل پر اثرات“ کے زیرعنوان جو لیکچر سنااس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا۔ ہمیشہ ہی صحافت کے ذریعہ سماج میں بہتر اور مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔صحافتی افراد کی قوم اور ملک کی رہنمائی میں بہت بڑی حصہ داری (Contribution)رہی ہے۔ جس کادیگر کی طرح خود میں بھی معترف ہوں اور صحافی حضرات اور اخبارات کے مدیران کوسلام کرتاہوں۔ وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر صحافی حضرات کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ سب کاشکریہ۔ موصوف نے رابطہ نمبر  9448891008اورای میل آئی ڈی wisdominstitutions@gmail.com بھی دیاہے۔ اور یہ بھی بتایاہے کہ اس خط کی ایک کاپی پریس کیلئے جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس تقریب میں بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے، سابق وزیر اور رکن اسمبلی رحیم خان، بزرگ صحافی شیوشرنپا والی، قائد صحافی بابووالی، بوڈا چیرمین بسواراج جابشٹی،جانپداکادمی کے رکن وجے کمار سونارے وغیرہ موجودتھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔