اینگلو اُردو ہائی اسکول،جونیئر کالج و عبدالغفار ملک سینئر کالج جلگاؤں میں یومِ اساتذہ بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا.
جلگاؤں: 06 ستمبر (سعید پٹیل )اینگلو اُردو ہائی اسکول ،جونیئر کالج و عبدالغفار ملک سینئر کالج جلگاؤں میں یومِ اساتذہ کے موقع پر مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات کے لیے الگ الگ شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریبات پانچویں تا آٹھویں، نویں تا دسویں اور گیارہویں تا بارہویں اور سینئر کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ منعقد ہوئیں۔
تقریب کی صدارت انجمنِ تعلیم المسلمین کے صدر جناب اعجاز احمد عبدالغفار ملک نے فرمائی۔ انہوں نے اس موقع پر طلبہ و طالبات کو یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ استاد صرف کتابی علم نہیں دیتا بلکہ طلبہ کی شخصیت، کردار، اخلاق اور مستقبل کی تعمیر بھی کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ان کی رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کو بھی بہتر بنائیں۔ ادارۂ ہٰذا کے پرنسپل نعیم بشیرسر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ اساتذہ محض ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنے اساتذہ کی محنت، خلوص اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یومِ اساتذہ کے موقع پر طلبہ کی جانب سے اساتذہ کے کردار کو ادا کرنے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کو سراہا اور تمام شرکاء کو انجمن کے صدر اعجاز ملک، پرنسپل نعیم بشیر سر،وائس پرنسپل فاروق سکندر سر، سپروائزر ناظم خان سنیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فردوسی سر،سنیئر استاذ مرزا عطاالرحمٰن سر آصف خورشید سر ،شفیق سر، زاہدحسین سر طیب سر، مختار خان سراور رضا محمود سر،شریف خان سر واسٹاف ممبران نے مبارکباد پیش کی۔
تقریبات میں طلبہ و طالبات نے مختلف اساتذہ کے کردار ادا کیے اور تدریسی امور انجام دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے تقاریر، نظمیں، مکالمے اور دیگر تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کرکے اساتذہ کے تئیں اپنی محبت، عقیدت اور تشکر کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment