انجمن خادم الحجاج نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایس سعید الحسن قادری کو تہنیت پیش کی


بیدر، یکم ستمبر: 29 اگست کو منائے گئے یومِ صحافت کے موقع پر شہر کے سینئر صحافیوں کو تہنیت و اسناد پیش کی گئی تھیں۔ اسی کے اعزاز میں انجمن خادم الحجاج کی جانب سے صحافیوں کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایک تہنیتی تقریب انجمن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر کرناٹک حج کمیٹی کے رکن سید منصور احمد قادری نے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک ذمہ دارانہ اور حساس شعبہ ہے، جو معاشرے کو حقائق سے باخبر رکھنے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافتی خدمات انجام دینا کوئی معمولی بات نہیں، بلکہ یہ ایک نہایت ذمہ دارانہ کام ہے۔ صحافی اپنی قلمی جدوجہد کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور معاشرے کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے دوران نصف صدی سے زائد عرصے سے شائع ہونے والے اخبار ادبی عکاس کے چیف ایڈیٹر ایس سعید الحسن قادری کو انجمن خادم الحجاج کے صدر صغیر احمد نے تہنیت پیش کی اور ان کی طویل صحافتی خدمات کو سراہا۔اسی طرح سینئر صحافی عبدالعلی، قاضی علاؤالدین، بھیم راؤ اور فوٹوگرافر گوپی چند کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کے نائب صدر ایاز الحق، کرناٹک چھالیہ اسٹور، رکن   اسحاق سر، مجاہد مسعود، نور پاشاہ، سید اسماعیل قادری اور دیگر ذمہ داران و معززین موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔