ناندورہ شہر میں ایس۔آے۔آر۔ کی کامیابی کے لیے حاجی مزمل علی خان کی عوامی بیداری مہم کا مثبت اثر
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) بلڈانہ ضلع سمیت ریاست بھر کے ہر شہری کے لیے ضروری ہے کہ نظرثانی کے عمل کے دوران ووٹر فہرست میں اپنے نام کی تصدیق ضرور کرلیں۔ اگر ووٹر فہرست میں کسی شہری کا نام درج نہ ہو، نام یا دیگر معلومات میں کسی قسم کی غلطی پائی جائے، یا خاندان کے کسی اہل فرد کا نیا نام شامل کرنا ہو تو وقت رہتے ضروری کارروائی مکمل کروائی جائے۔ یہ اپیل بلڈانہ ضلع کے کانگریس رہنما حاجی مزمل علی خان نے کی ہے۔ نئے اہل ووٹر کا نام ووٹر فہرست میں شامل کروانے کے لیے فارم 6 جبکہ نام، پتہ، تاریخ پیدائش یا دیگر معلومات میں کسی قسم کی غلطی کی صورت میں فارم 8 داخل کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہر شہری اپنے خاندان کے تمام افراد کے نام ووٹر فہرست میں درج ہیں یا نہیں، اس کے ساتھ ہی درج شدہ معلومات درست ہیں یا نہیں، اس کی بھی اچھی طرح تصدیق کرے۔ کسی بھی قسم کی غلطی پائے جانے کی صورت میں متعلقہ فارم داخل کرکے ضروری درستگی کروانے کی اپیل حاجی مزمل علی خان نے کی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ SIR کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی ناندورہ شہر میں حاجی مزمل علی خان کی جانب سے منظم اور منصوبہ بند طریقے سے ووٹر بیداری مہم شروع کی گئی تھی۔ اس مہم کے ذریعے شہریوں کو ووٹر فہرست کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ووٹر فہرست میں نام کی جانچ، نام یا دیگر معلومات میں غلطی کی صورت میں درستگی، اہل شہریوں کے نام شامل کروانے اور خاندان کے تمام ووٹروں کے نام کی تصدیق کے سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کی گئی۔
حاجی مزمل علی خان کی جانب سے شروع کی گئی اس عوامی بیداری مہم کو ناندورہ شہر کے شہریوں کی جانب سے اچھا اور مثبت ردِعمل ملا۔ شہریوں نے بھی اس مہم میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام ووٹر فہرست میں چیک کیے۔ جہاں کہیں نام یا معلومات میں کسی قسم کی خامی پائی گئی، وہاں ضروری درستگی اور نئے نام شامل کروانے کی کارروائی مکمل کی گئی۔
شہریوں کی بیداری، تعاون اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ناندورہ شہر میں SIR کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد ملی ہے۔ SIR کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شہر کے شہریوں میں بھی اطمینان کا ماحول پایا جارہا ہے۔ حاجی مزمل علی خان کی جانب سے SIR شروع ہونے سے پہلے ہی شروع کی گئی منظم عوامی بیداری مہم کا مثبت اثر ناندورہ شہر میں نمایاں طور پر دیکھنے کو ملا ہے۔
ووٹر فہرست میں نام درج ہونا ہر اہل شہری کے حقِ رائے دہی سے براہِ راست وابستہ ہے۔ اس لیے کسی بھی اہل شہری کا نام ووٹر فہرست میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے اور کسی شہری کے نام، پتہ یا دیگر معلومات میں کوئی غلطی باقی نہ رہے، اس کے لیے ہر شہری کا بیدار اور ذمہ دار رہنا ضروری ہے۔
حاجی مزمل علی خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہر خاندان اپنے تمام اہل افراد کے نام ووٹر فہرست میں ضرور چیک کرے، ضرورت پڑنے پر فارم 6 یا فارم 8 داخل کرکے ضروری درستگی کروائے اور ووٹر فہرست کو درست اور تازہ رکھنے کے لیے سرکاری انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔
Comments
Post a Comment