قلم نیوزجالنہ کی جانب سےدلی میں ہوےء صحافی شاہین خان، نفیسہ خان کے ساتھ پیش آےء واقعہ کی پرزور مذمت - صحافی بڑی محنت اور کوشش کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ عوام کی آواز حکومت تک پہنچے اور حکومت کی آواز عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔(شیخ احمد)


جالنہ 4 ستمبر 2026 : (سید شاکر )  اگر صحافی اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جائیں اور معاشرے کے مسائل کے تئیں ان کا احساس ختم ہو جائے، تو ملک میں جمہوریت کا چوتھا ستون مضبوط کیسے رہے گا؟
صحافیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی، تشدد یا ان کی آواز دبانے کی کوشش انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ قلم نیوز کی جانب سے صحافی شاہین خان اور نفیسہ خان کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس واقعے کی شفاف و غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ جو بھی افراد اس معاملے میں قصوروار پائے جائیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی
ڈائریکٹر، قلم نیوز
سیکریٹری، انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن، ضلع جالنہ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔