جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس و تقسیم انعامات سیرت کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد - مولانا محمد حکیم الدین قاسمی قومی جنرل سیکریٹری کا فکر انگیز خطاب
بیدر، 29 ستمبر(نامہ نگار) جمیعت علماء بیدر کے زیر اہتمام
عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس و تقسیم انعامات سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد شہر بیدر کے وسیع و عریض پٹیل فنکشن ہال میں عمل میں آیا اس کانفرنس کا آغاز حافظ محمد سلمان رکن سٹی جمعیت علماء بیدر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جناب محمد فیاض احمد ایچ ،کے , جی این ، سکریٹری جمیعت علماء بیدر نے بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا
مولانا محمد تصدق ندوی صدر جمیعت علماء بیدر نے اپنے افتتاحی خطاب میں تمام مہمان و شرکاء حضرات کا استقبال کیا اور سیرت کوئز مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے فرمایا کہ ہر سال ماہ ربیع الاول میں ضلع بھر میں اسکول و کالج کے طلباء و طالبات کے درمیان سیرت کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے پہلے تعلقہ سطح پر اس کو منعقد کیا جاتا ھے ، تعلقہ سطح پر جو طلباء و طالبات اول پوزیشن حاصل کرتے ہیں ان کا پھر ضلعی سطح پر مقابلہ کیا جاتا ھے ، ضلعی سطح پر جو طلباء و طالبات اول پوزیشن حاصل کرتے ہیں ان کو انعام میں عمرہ کا اعلان کیا جاتا ہے، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے اس مرتبہ ضلع بھر میں 21 ہزار طلبا و طالبات نے سیرت کوئز مقابلے میں حصہ لیا اس کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ھے کہ اس پر فتن ماحول میں بڑی تعداد میں اسکول و کالج کے طلباء و طالبات سیرت النبی ﷺ سے واقف ہو تے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کا ان میں ذوق بھی پیدا ہوتا ہے
حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی دامت برکاتہم قومی جنرل سیکریٹری جمیعت علماء ہند ،مولانا محمد شریف مظہری , دامت برکاتہم نائب صدر جمیعت علماء کرناٹک ، سیرت النبی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور پر اثر فکر انگریز خطاب فرمایا اور جمیعت علماء بیدر کے سیرت النبی ﷺ کوئز مسابقہ کو سراہتے ہوئے قابل تحسین اقدام قرار دیا اس موقع پر جناب رحیم خان رکن اسمبلی بیدر و سابق وزیر حکومت کرناٹک نے اپنے خطاب کے دوران اپنے ذاتی صرفہ سے تین طلباء کو عمرہ کرانے کا پیشکش کیا.. جناب آصف الدین چیر مین وزڈم اسکول و کالج بیدر نے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں تعلقہ سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اور ضلعی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اپنے ادارہ میں اسکول و کالج کی فری تعلیم دلانے کا اعلان کیا ۔ مفتی شمش الدین اشاعتی ناظم مدرسہ فاطمہ نسوان گلبرگہ اور انکی ٹیم نے صاف شفاف ججس کے فرائض انجام دیئے اورانہوں نے بہترین تاثرات پش کئے اور اول دوم ،سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان فرمایا ، مقابلہ تین زمروں پر مشتمل تھا ،اول زمرے میں شفا بنت محمد سلیم صاحب کمال نگر، متعلمہ ، کے پی ایس اسکول دسویں جماعت نے انعام اول حاصل کیا، جنہیں انعام میں عمرہ ٹکٹ کا اعلان کیا گیا , فردوس بنت عبد الرحیم اوراد ، متعلمہ گورنمنٹ ہائی اسکول دسویں جماعت نے انعام دوم حاصل کیا ان کو 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا ، عائشہ صدیقہ بنت عبد القیوم صاحب بیدر , متعلمہ للی روز اسکول دسویں جماعت نے انعام سوم حاصل کیا, ان کو 15 ہزار روپیے نقد انعام سے نوازا گیا, زمرہ دوم میں حمیرہ بنت محمد اسلم بھالکی،متعلمہ ایچ پی ایس اردو اسکول آٹھویں جماعت نے انعام اول حاصل کیا, ان کو انعام میں عمرہ ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ، سعدیہ بنت محمد مشتاق کمال نگر، متعلمہ کے پی ایس اسکول ساتویں جماعت نے انعام دوم حاصل کیا, ان کو 15 ہزار روپیے نقد انعام سے نوازا گیا , مہک بنت محمد سلیم صاحب کمال نگر, متعلمہ کے پی ایس اسکول آٹھویں جماعت نے انعام سوم حاصل کیا, ان کو 10 ہزار روپیے نقد انعام سے نوازا گیا ۔ زمرہ سوم میں آمنہ احسن بنت عبد الحفیظ صاحب منیار تعلیم, متعلمہ کیمبریج اسکول بیدر چوتھی جماعت نے انعام اول حاصل کیا ان کو انعام میں عمرہ ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ۔ کوثر بیگم بنت سعادت خان صاحب فیض پورہ بیدر, متعلمہ گورنمنٹ اسکول فیض پورہ چھٹی جماعت نے انعام دوم حاصل کیا, ان کو 10 ہزار روپیے نقد انعام سے نوازا گیا , عبد الحبیب بن ضیاء الدین صاحب چٹگوپہ, متعلم رہنما پبلک اسکول پانچویں جماعت نے انعام سوم حاصل کیا, ان کو 5 ہزار روپیے نقد انعام سے نوازا گیا,
تینوں زمروں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو KGN ٹور اینڈ ٹراویلس کی جانب سے عمرہ کرایا جائےگا , دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 75 ہزار روپئے نقد انعامات سے نوازا گیا , اس اجلاس میں جناب عبد المنان سیٹھ ضلعی صدر کانگریس پارٹی بیدر ،جناب سید منصور احمد قادری رکن حج کمیٹی کرناٹک, جناب سید مبشر علی ابو صدر عید گاہ کمیٹی بیدر, جناب صغیر احمد صدر انجمن خادم الحجاج بیدر, جناب محمد غوث سابق صدر بلدیہ بیدر, مولانا محمد کلیم الدین قاسمی صدر جمیعت علماء رائچور , مولانا عبد الرحمن قاسمی محمد میاں حیدرآباد کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد اس اجلاس میں موجود تھی تعلقہ یونٹس کے صدور و نظماء کو حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے ہاتھوں مومنٹو پیش کیا گیا, مفتی محبوب اشاعتی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر اور مولانا محمد عمران سعادتی جنرل سیکرٹری سٹی جمیعت علماء بیدر اور تمام ذمہ دار علماء و حفاظ کرام نے بھر پور کاوشوں سے اس اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا, حافظ محمد عمر قریشی جنرل سیکریٹری جمیعت علماء بیدر نے اپنی نگرانی میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور بھر پور رہنمائی فرمائی, مولانا محمد عبدالحکیم قاسمی نائب صدر جمعیت علماء بیدر شال پوشی اور گلدستہ پیش فرما کر مہمانوں کا استقبال کیا جناب سراج احمد انجینیئر سرپرست جمیعت علماء بیدر نے تمام شرکاء ومعاونین کا شکریہ ادا کیا مفتی محمد موسی قریشی سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے, مولانا محمد تصدق ندوی کی دعا پر اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا
Comments
Post a Comment