مسابقۂ مضمون نویسی سیرت النبی ﷺ میں الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے طلبہ کی شاندار کامیابی
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) گزشتہ دنوں عبدالحکیم اسٹڈی سینٹراور اسٹوڈنٹس ہیلپ فورم بھیونڈی کے زیرِ اہتمام الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، بھیونڈی، میں مسابقۂ مضمون نویسی سیرت النبی ﷺ منعقد کیا گیا۔مقابلے میں الحمد جونیئر کالج کے طلبہ نے مولانا سلمان عارف اور انصاری محمد نثار احمد کی رہنمائی میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ''حیات مبارکہ ﷺکے اخلاقی پہلو'' عنوان پر بہترین مضمون تحریر کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ججوں کے فیصلے کے مطابق خان عبد العلیم شہروز احمد (بارہویں سائنس) کو اول انعام،خان محمد صادق (گیارھویں کامرس) کو دوم انعام اور انصاری محمد سعود مشتاق (بارہویں کامرس) نے سوم انعام حاصل کر کے الحمد جونیر کالج کا نام روشن کیا۔سبھی کامیاب طلبہ کو اتور 30 اگست 2026 کو عبدالحکیم انصاری اسٹڈی سینٹرکے افتتاحی تقریب کے موقع پر پروگرام کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا اوصاف فلاحی، پرنسپل ضیاالرحمٰن انصاری اور دیگر مہمانان کے دست مبارک سے تحائف اور اسناد سے نوازا گیا۔طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر الحمد ایجوکیشن سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین،الحمد ہائی اسکول کے چیئرمن عبدالعزیز انصاری،اردو میڈیم کی پرنسپل خان شبنم ریاض الدین، انگلش میڈیم کی پرنسپل فرزانہ مومن،اور اسکول و کالج کے ایڈمنسٹریٹر نہال احمد اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے کامیاب طلبہ اور ان کے رہنما اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment