اسامہ اردو ہائی اسکول و جونیر بھساول کالج میں جلسہ سیرت النبی واستقبال۔


بھوساول (راست) شہر بھساول کے اسامہ اردو ہائی اسکول و جونیر کالج میں جماعت پانچویں سےبارویں تک طلباء وطالبات کےلیےء سیرت النبی صلی اللّہ علیہ وسلم کا تقریری پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت تعلیمی وادبی شخصیت الحراءاردواسکول بھساول کے چیئرمین حاجی انصاراحمد نے انجام دی ،پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ،رقیہ رؤف خان،سلیم بھائی RPF،اعجازخان،عارف آزاد ،نورمحمد سر،شیخ فیروزشریک تھے،طلباءوطالبات نے تقاریر ونعت پیش کیا ،اسامہ اسکول کےصدر اسامہ رؤف خان کو مراٹھی اخبار لوک مت کی جانب سے "لوک رتن "اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔انکا اسکول اسٹاف کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر سلیم بھائی RPF،فیروزشیخ،رقیہ باجی نے اظہار خیال فرمایا ،حاجی انصاراحمد نے اپنے صدارتی خطاب میں سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو سیرت کے مطالعہ کی اہمیت سمجھایٔ ۔والدین و سرپرست نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔جملہ اسٹاف نے پروگرام کی کمیابی میں اہم رول اداکیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔