فردوس فنکشن ہال، ناندورہ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد
ناندورہ، 18 ستمبر 2026 : (راست) ناندورہ شہر کی ایک اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے گئے فردوس فنکشن ہال کی شاندار افتتاحی تقریب جمعہ، 18 ستمبر 2026 کو شام 7 بجے مولانا آزاد کیمپس، ہفتہ واری بازار، ناندورہ میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت جناب حاجی رشید خان جمعدار، ریاستی نائب صدر، بھارتیہ کانگریس،مہاراشٹر نے کی، جبکہ تقریب کا افتتاح رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان، ریاستی صدر، بھارتیہ نیشنل کانگریس (اقلیتی شعبہ، مہاراشٹر) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی چین سکھ سنچیتی، رکن اسمبلی، ملکاپور اسمبلی حلقہ اور راجیش بھاؤ ایکڈے، سابق رکن اسمبلی، ملکاپور اسمبلی حلقہ موجود رہے۔
خصوصی مہمانوں میں جناب اقبال پاشا، سابق چیئرمین وقف بورڈ، مہاراشٹر؛ ما. پرسن جیت پاٹل، ضلع صدر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی؛ ما. سدھیر بھاؤ مر ہیکر صدر بلدیہ ناندورہ؛
محترم . پاٹل، بزرگ رہنما، نیشنلسٹ کانگریس؛ جناب شاہ عالم خان، ڈائریکٹر، مولانا آزاد اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن، مہاراشٹر؛ جناب جمیل شیخ، ضلع صدر، کانگریس، جلگاؤں ضلع؛ جناب عتیق بھائی جواری والے صدر بلدیہ ملکاپور، سمیت متعدد معزز شہری موجود تھے۔
تقریب کی نظامت عظیم نواز راہی نے کی۔ تقریب کے روحِ رواں ایڈووکیٹ عبدالرّفیق رہے، جبکہ محمد توصیف ڈائریکٹر، فردوس فنکشن ہال، ناندورہ نے تمام معزز مہمانوں اور شہریوں کا استقبال کیا۔
فردوس فنکشن ہال میں مین ہال، خواتین کے لیے علیحدہ ہال، 6 کمرے، تقریباً 4000 مربع فٹ کا اوپن اسپیس، مرکزی کچن شیڈ، نیز خواتین اور مردوں کے لیے مجموعی طور پر 16 بیت الخلاء جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔
جدید سہولیات سے آراستہ یہ فنکشن ہال ناندورہ شہر اور اطراف کے شہریوں کے لیے شادی بیاہ، سماجی اور دیگر خاندانی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک کارآمد سہولت کے طور پر دستیاب ہوا ہے۔
افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں، سماجی کارکنان، سیاسی و تعلیمی شعبوں سے وابستہ معزز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment