مولانا آزاد پرائمری اسکول و مجیدیہ ہائی اسکول کیمپس میں سیرت النبی ﷺ کا پُرجوش انعقاد


ناندورا (راست) مولانا آزاد پرائمری اسکول و مجیدیہ ہائی اسکول کیمپس میں بروزِ جمعہ 4 ستمبر 2026ء کو نہایت عقیدت و محبت اور پُرجوش انداز میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عنوان سے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت جناب محمد یونس سر صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض محسن خان سر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ سے متعلق نعتیں اور تقاریر پیش کیں، جس سے محفل میں عشقِ رسول ﷺ اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوبصورت فضا قائم رہی۔
الحمدللہ، پروگرام کو کامیاب بنانے میں شمس خان سر، مرزا رضوان سر، عامر سر اور شاہ رخ سر اور تمام اسٹاف کی محنت، تعاون اور بہترین انتظامات کے باعث یہ پروگرام نہایت کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
 اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔