طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی ترقی کے لئے اساتذہ کے ساتھ والدین کا تعاؤن بھی ضروری ہے - ملّت جو نئیر کالج میں سرپرست و اساتذہ میٹنگ میں پرنسپل حفیظ منیار سر کا اظہار خیال۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ترقی میں اساتذہ کے ساتھ والدین اور سر پرست حضرات کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر اساتذہ کو والدین کا پوری توجہ کے ساتھ مکمل طور پر تعاؤن حاصل ہو جائے تو طلبہ کی اخلاقی اور تعلیمی ترقی کی راہ آسان ہو جائے گی۔ ملّت جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں منعقدہ سرپرست واساتذہ میٹنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار پر نسپل حفیظ منیار سر نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچّوں کی تربیت آخرت کی کامیابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے کرنا ہے۔ میٹنگ کا آغاز یاز دہم کے طالب علم عبداللہ شیخ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد ازیں سوپروائزر سید مختار سر نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ دونوں جماعتوں کے کلاس ٹیچرس سمیہ شاہ میڈم اور فرحانہ میڈم نے حاضر سر پرست حضرات کو طلبہ کے تعلیمی ریکارڈس بتائے۔ نظامت اور اظہار تشکر شیخ زبان احمد نے پیش کیا۔ اخیر میں مؤظف سوپروائزر سید رفیق پٹوے سر کی دعائے خیر پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment