حضرت محمد ؐ کون ہیں؟ پہلی بار مجھے جاننے کاموقع ملا انعام یافتہ بھونیشوری کوالے کاجلسہ تقسیم انعامات سے خطاب
بیدر۔ 22/ستمبر۔(محمدیوسف رحیم بیدری) مجھے پہلی بار علم ہواکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ اور انھوں نے قلیل مدت میں کس طرح اللہ کی ہدایات، اسلامی تعلیمات اور اپنے کردارکے ذریعہ سماجی، معاشی اور سیاسی تبدیلی لائی۔ میں جماعت اسلامی ہند بیدر کی شکرگذار ہوں، جنہوں نے مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا۔ اور ہم سب طلبہ کو محمد ﷺ کی زندگی کے متعلق صحیح معلومات حاصل کرنے کاموقع عنایت فرمایا۔جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے 20/ستمبر 2026ڈیسنٹ فنکشن ہال بیدر میں جلسہ تقسیم انعامات واسنادات منعقد کیاگیاجس میں 143طلبہ جنہوں نے مضمون نویسی مقابلہ (Essay Competition)میں حصہ لیا، شریک رہے۔ رخسانہ بیگم بنت سید وسیم، HMSہائی اسکول انعام اول، بھاگیہ وتی بنت ہنومنت، شریمتی اندرابائی ہائی اسکول بیدر، انعام دوم آفرین بیگم بنت محمد اکرم روشن پبلک اسکول کمٹھانہ، ہائی اسکول سطح پر انعامات حاصل کئے۔ جب کہ کالج کی سطح پر افشاں پروین بنت شیخ انصار انعام اول، گورنمنٹ پی یوگرلز کالج بیدر، بھونیشوری کوالے بنت بسواراج انعام دوم (کرناٹک ڈگری کالج بیدر) اور انعام سوم میگھا بنت شیوراج نے حاصل کیا۔ ہردوسطح مضمون نویسی مقابلہ جات میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو 5000، دوم کو 3000جب کہ سوم کو 2000روپئے نقدم رقم اور تمام حصہ لینے والوں کوسرٹیفکیٹ اور سیرت محمد ؐ پر کتابیں دی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ کے والدین، عزیزواقارب شریک رہے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر سراج لحسن کے سورہ ء المدثر کی پہلی 7آیات کے درس قرآن سے ہوا۔ جناب محمد معظم صاحب امیرمقامی JIHبیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج کایہ جلسہ سیرت مہم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ انقلاب کے علمبردار“ کے مختلف پروگراموں کی آخری کڑی ہے۔ مضمون نویسی کامقابلہ رکھنے کے مقصد سے نئی نسل اور خصوصاً ہائی اسکول اور کالج کے طلبہ حضرت محمد ؐ کو اسلام اور قرآن سے متعلق صحیح علم وشعور حاصل ہوتاکہ غلط فہمیوں کابھی ازالہ ہو۔ الحمد للہ اس Essay Competitionمیں مسلمان طلبہ کے ساتھ ساتھ قابل لحاظ تعداد میں وطنی طلبہ بہنوں نے بھی حصہ لیا۔ جناب محمد عارف الدین معاون امیرمقامی JIHبیدر نے نظامت کی۔ شہ نشین پر مولانا سید سراج الدین نظامی، صدر روضہ مشن اسکول، مولانا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء، محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر، برادرسید اذہان احمد صدر SIOبیدر، ڈاکٹربشریٰ ایمن صدر GIOبیدر، جناب اعظم پاشاہ صدر AIITAبیدر، جناب رفیق احمد گادگی صدر کارونیہ سوہاردا کوآپریٹیو کریڈٹ (بلاسودی) سوسائٹی بیدر، مجتبیٰ خان صدر KSCCSبیدر، حیدرعلی شاکر CRP، اسلم پاشاہ قادری صدر ادارہ ء ادب اسلامی بیدر، محمد شفیع الدین صدر ریڈیئنس اسکول بیدر و صدر زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر، مالک ڈیسنٹ فنکشن ہال، حافظ انجینئر سید عتیق اللہ سکریڑی JIHبیدر، موجودتھے۔ محمد صلاح الدین اسسٹنٹ میڈیا انچارج JIHبیدر نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔
Comments
Post a Comment