مفت طبی معائنہ و علاج کیمپ کامیابی سے ہمکنار - ضرورت مند مریضوں نے استفادہ کیا ، منتظمین و معاونین کی خدمات کو سراہا گیا


جلگاؤں، 20 ستمبر (سعید پٹیل) خدامِ انسانیت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور ڈاکٹر اقبال اسپورٹس انجمن فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے ڈاکٹر اقبال ہال، اقبال کالونی، مہرون، جلگاؤں میں مفت طبی معائنہ و علاج کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ ابراہیم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ 
کیمپ میں ڈاکٹر ڈی۔ آر۔ مہاجن (فزیشن)، ڈاکٹر گوپال ارون ڈھولپ (ماہرِ اعصاب)، ڈاکٹر سدھانت ارون ڈھولپ (ماہرِ اطفال و نوزائیدہ امراض) اور ڈاکٹر حنا بشیر چودھری (ماہرِ امراضِ نسواں و زچگی) نے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری طبی مشورے دیئے گیئے ۔
کیمپ کے دوران بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر طبی جانچ مفت کی گئی ، جبکہ دستیاب ادویات بھی ضرورت مند مریضوں کو مفت فراہم کی گئیں۔ شفا لیب کی جانب سے خون کے مختلف ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت بھی دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر کریم سالار ، خلیل پٹھان ، کارپوریٹر ابراہیم موسیٰ پٹیل ، شاکر بھائی ، کارپوریٹر اکشے وانجاری ، سابق کارپوریٹر پرشانت نائک ، سلیم انعامدار ، انیس شاہ ، راغب احمد وغیرہ حضرات موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال میں مہمانان کہا کہ صحت عامہ کے حوالے سے ایسے فلاحی کیمپ معاشرے کے ضرورت مند طبقات تک بنیادی طبی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، ماہر ڈاکٹرس، رضاکاران اور تمام معاونین کی خدمات کو سراہا گیا۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خدامِ انسانیت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر اقبال اسپورٹس انجمن فاؤنڈیشن کو مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
پروگرام کی صدارت مفتی ہارون ندوی نے کی، جبکہ نظامت آصف ہارون سر نے کی۔ شکیل سر کی رسمِ شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔