ضلع نندوربار کے پمپلنیر ضلع پریشد اردو اسکول کی صدر مدرس خان مبشرہ میڈم کو ضلعی مثالی معلمہ اعزاز سے نوازا گیا۔


ضلع نندوربار کے پمپلنیر ضلع پریشد اردو اسکول کی صدر مدرس خان مبشرہ میڈم کو ضلعی مثالی معلمہ اعزاز سے نوازا گیا۔
جلگاوں (سعید پٹیل) ہر سال تعلیمی میدان میں نمایاں کام کرنے والے اساتذہ کو مختلف ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ اس تناظر میں، دھولیہ ضلع پریشد ، دھولیہ کے محکمہ تعلیم نے ضلع پریشد اردو اسکول ، پمپلنر کی ہیڈ مسٹریس خان مبشرہ میڈم کو سال 2026 کے لیے ڈسٹرکٹ ماڈل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں انہیں تعلیم کے میدان میں ان کے شاندار کام کے اعتراف میں اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خان مبشرہ میڈم نے اسکول میں طلباء کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ ان کے کام کے اعتراف میں انہیں ڈسٹرکٹ ماڈل ٹیچر ایوارڈ (ضلع مثالی معلمہ اعزاز ) کے لیے منتخب کیا گیا.
اس ایوارڈ نے ضلع پریشد اردو اسکول پمپلنیر کے لیئے طرہ امتیاز ہے.جس سے اسکول کی مثالی کارکردگی کے اعتراف میں ایک اور اعزاز کا اضافہ ہوا ہے.
 خان مبشرہ میڈم کو علاقہ و ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں کی معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے و نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔