اقرا اردو ہائی سکول و جونیئرکالج سالار نگر جلگاوں میں سرپرست اساتذہ اجلاس کامیابی سے ہمکنار...


جلگاوں (سعید پٹیل)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراءاردو ھائی اسکول وجونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں سرپرست اساتذہ اجلاس کا انعقاد کیا گیاتھا. اجلاس کی صدارت پرنسپل نور محمد شیخ نے کی. دہم جماعت کے طالب علم زبیر صادق کی تلاوت قران پاک سے اجلاس کا اغاز ہوا. سرپرست اساتذہ اجلاس کے اغراض و مقاصد ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت اولاد ہے ہمیں اپنی اولاد کی فکر کرنا چاہیے. اساتذہ اپنے طلبہ کو پڑھاتے ہیں. تدریس کرتے وقت کئی مسائل درپیش ہوتے ہیں ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سرپرست حضرات کے ساتھ اس کا حل تلاش کیا جائے. سرپرست حضرات سے گفتگو کی جائے. قوم کا سرمایہ طلبہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال ہو. ان مقاصد کے تحت سرپرست اساتذہ اجلاس منعقد کیا گیا. دہم کلاس کے کلاس ٹیچر ڈاکٹر انیس الدین ، شیخ کاشف انجم ، سید ارتقاز ، خان ذاکر اور واجد پٹھان ان اساتذہ نے طلبہ کی دشواریاں و کمزوریوں کی طرف نشاندہی کر کے ان کے حل کی تدابیر پر سیر حاصل گفتگو کی. طلبہ میں مختلف صلاحیتیں پروان چڑھے، طلبہ کو پرچہ لکھنے کا صحیح طریقہ معلوم ہو ، اس کی مشق کروائی جائے ، غیر حاضری اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو بہانہ کر کے گھر پہ رک جانے سے طالب علم کا بہت بڑا تعلیمی نقصان ہوتا ہے. طلبہ کو نظم و ضبط سکھائے. علم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دیں. موبائل سے دور رہیں. ان نکات کے تحت رہنمائی کی گئی. صدارتی کلمات میں پرنسپل نور محمد شیخ نے کہا کہ طلبہ کی صحت پر توجہ دینابہت ضروری ہے. طلبہ کو منصوبہ بند طریقے سے پڑھائی کرنی چاہیے. والدین اپنے نگرانی میں طلبہ کو پڑھائے، ان کے بیگ چیک کریں. غیر ضروری سامان اسکول میں لانے سے منع کریں. اسکول میں وقت پر اور مکمل یونیفارم میں بچے کو روانہ کرے. ٹفین باکس پر مقوی غذا دیں تاکہ بچے کی صحت متاثر نہ ہو. نظم و ضبط کے اصول بتائے. اسکول میں کئی سرگرمیاں لی جاتی ہیں ان میں اپنے اپنے بچوں کو شریک کریں اور خود بھی پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں تو ضرور شامل ہوناچاہیئے. ٹیوشن کے نام پر بچے بہت وقت ضائع کرتے ہیں ان پر توجہ دیں. موبائل سے چھٹکارا دلائے اور روزانہ کی منصوبہ بند طریقے سے اپنے بچوں کو مشق کروائیں. نظامت ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے کی ، رسم شکریہ جاوید اسلم سر نے ادا کیا. اس موقع پر نہم جماعت کے کلاس ٹیچرز ضیاء باغبان ، محفوظہ خان اور سید تبسم نے بھرپور تعاون کیا. کثر تعداد میں سرپرست حضرات نے شرکت کی نیز سرپرست حضرات کی جانب سے نئے پرنسپل ، اساتذہ کا استقبال کیا گیا. اسی طرح سرپرست اساتذہ تنظیم کے اراکین کا بھی اساتذہ کے ہاتھوں استقبال کیا گیا. سرپرست حضرات نے یقین دلایا کہ طلبہ پر توجہ دی جائیں گی. آخر میں سبھی کو رزلٹ تقسیم کیے گئے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔