مفتی ہارون ندوی مہاراشٹر پردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کے ترجمان مقرر۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ نے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ میں مختلف عہدوں پر عہدیداران کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے نائب چیئرمین و انچارج ممبئی و مہاراشٹر محمد احمد خان کی جانب سے 24 ستمبر 2026ء کو جاری کردہ مکتوب میں مفتی ہارون ندوی کو Spokesperson ریاستی (ترجمان) مقرر کیا گیا ہے۔
مکتوب کے مطابق یہ تقرری آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین و راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔
جاری کردہ فہرست میں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے لیے زونل کو آرڈینیٹرز بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں مراٹھواڑہ کے لیے عبدالحفیظ، ناگپور کے لیے مجیب پٹھان، امراوتی کے لیے ضیاء پٹیل، کوکن کے لیے یاسر بوبرے، مغربی مہاراشٹر کے لیے عثمان تمبولی اور شمالی مہاراشٹر کے لیے تنویر خان شامل ہیں۔ تنظیمی امور کے کوآرڈینیٹر اسحاق انعامدار مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی مکتوب میں سکھ اور جین برادری کے لیے بھی کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مفتی ہارون ندوی کی ترجمان کے طور پر تقرری پر سیاسی، سماجی اور ملی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
Post a Comment