خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام مجلس پیرانِ پیر سیدنا غوث الاعظم دستگیرؒ - ویادِ وصال مدار چشتی چمن نبیری حضور غوثِ پاک حضرتہ پیرانی ماں کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد۔23/ستمبر(راست) باسط افتخاری کے بموجب 23 ستمبر بعد نماز عصر سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن علیہ الرحمہ چشتی چمن حیدرآباد میں بہ دستِ گدی نشین پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ علامہ حضرت پیر افتخاری سید قادرمحی الدین حسین سنجری علیہ الرحمہ و خوجہ محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ ونواسہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی علیہ الرحمہ ”رسم اجرائی مصنفین کردہ کلاماتِ اجدادِ قدوۃ السالکین زبدۃ العارفین شیخ طریقت حضرت افتخار علی شاہ وطن علیہ الرحمہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی علیہ الرحمہ و افتخارالمشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری علیہ الرحمہ سے محفل کا آغاز عمل میں آیا۔ گدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی کی زیرنگرانی محفل ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعداز مولانا محمد خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری کی صدارت میں محفل قرآن خوانی عمل میں آئی۔ حسب روایات قدیم خانقاہ سنجریہ افتخاریہ میں گیارویں شریف کے موقع پر ایجاد کردہ مدارِ چشتی چمن نبیری پیرانِ پیر غوث الاعظم دستگیر محل حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی علیہ الرحمہ خصوصی نیاز وفاتحہ خوانی عمل میں آئی۔ گدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی و مولانا محمد خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری کی زیرقیادت محفل قصیدہ برد شریف و نعت منقبت پیرانِ پیر محمد شریف افتخاری و جماعت نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعداز بہ مزار اقدس اجدادِ قدوۃ السالکین زبدۃ العارفین شیخ طریقت حضرت محمد افتخار علی شاہ وطن علیہ الرحمہ حضرت خواجہ معین اللہ حسینی علیہ الرحمہ،حضرت پیر چشتی علیہ الرحمہ افتخار المشائخ حضرت پیرافتخاری علیہ الرحمہ بالخصوص بہ موقع یادِ وصال مدارِ چشتی چمن نبیری پیران پیر غوث الثقلین محل حضرت پیر چشتی حضرتہ پیرانی ماں مزارِ اقدس پر چادر گلہائے عقیدت وعطربیزی عمل میں آئی۔ پیرزادہ پُسر زادہ سیدخواجہ کاشف اللہ حسینی نے آپ حضرتہ پیرانی ماں کے یوم وصال کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا بعد نماز عشاء معروف قوال محمد خان بندہ نوازی اور ان کے ہمنوا نے خانقاہ سنجریہ افتخاریہ میں محفل سماع کا سماں باندھا اس پُرنور محفل میں معزز مہمانان خصوصی مولانا صوفی سلطان شطاری،ڈاکٹر جاویدکمال، لطیف الدین لطیف، سید اعزاز قادری، طیب پاشاہ قادری نے شرکت کی۔ آخر میں گدی نشین پیرزادہ خواجہ کاشف اللہ حسینی نے تمام عالم اسلام کے لیے بالخصوص خانوادئے افتخاریہ کے مرحومین،مریدین، معتقدین اور حاضرین محفل کے لئے دعائے مغفرت و دعائے خیر فرمائی۔ بعدازبارگاہِ خیرالانامؐ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پر ہوا۔
Comments
Post a Comment