میوزیم آف سلوشنز میں طلبہ کا (ایس۔ٹی۔ای۔ایم۔) پر مبنی چار روزہ تعلیمی دورہ۔
ممبئی: (راست) الاتحاد اردو ہائی اسکول، جوگیشوری کے جماعت نہم کے طلبہ نے 22 تا 26 ستمبر 2026 کے دوران پربھادیوی میں واقع میوزیم آف سلوشنز (Museum of Solutions – MuSo) کا چار روزہ تعلیمی و سائنسی مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ خصوصی طور پر STEM — Science, Technology, Engineering and Mathematics (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) سے مربوط تھا، جس کا مقصد طلبہ کو کتابی معلومات کے ساتھ عملی تجربات، تخلیقی سرگرمیوں اور مسئلہ حل کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
اس دورے کے دوران طلبہ نے STEM کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے کئی اہم تصورات کو عملی طور پر سمجھا۔ فزکس کے فاصلہ (Distance)، نقل مکانی (Displacement)، قوت (Force)، تعجیل (Acceleration)، برقی ممکنہ فرق (Potential Difference)، برقی رو (Current)، مزاحمت (Resistance) اور اوہم کے قانون (Ohm’s Law) جیسے موضوعات کو تجربات اور سرگرمیوں کے ذریعے آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھایا گیا۔
پہلے دن: سائنس اور انجینئرنگ کے بنیادی تصورات :
پہلے دن طلبہ نے قوت، تعجیل، نقل مکانی، سادہ مشینیں (Simple Machines) اور جمود (Inertia) جیسے بنیادی سائنسی تصورات کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے سمجھا۔ طلبہ نے یہ بھی دیکھا کہ سائنس کے اصول کس طرح انجینئرنگ اور روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتے ہیں۔
دوسرے دن: ٹیکنالوجی، مشین لرننگ اور الیکٹرانکس :
23 ستمبر کو دوسرے دن طلبہ نے Machine Learning اور Electronics کے بنیادی تصورات سے واقفیت حاصل کی۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی کہ الیکٹرانکس، کمپیوٹنگ اور مشین لرننگ کس طرح مستقبل کی دنیا کو تشکیل دے رہے ہیں۔
تیسرے دن: بجلی، ریاضی اور اوہم کا قانون :
24 ستمبر کو تیسرے دن طلبہ نے Potential Difference، Current، Resistance اور Ohm’s Law کا عملی مطالعہ کیا۔ ان تصورات سے متعلق Numericals بھی حل کیے گئے، جس سے طلبہ کو سائنس کے اصولوں کو ریاضی کے ذریعے سمجھنے اور حقیقی مسائل پر لاگو کرنے کا موقع ملا۔
چوتھے دن: STEM علم سے تخلیقی منصوبوں تک :
چوتھے دن طلبہ نے گزشتہ تین دنوں میں حاصل کیے گئے علم کو یکجا کرتے ہوئے مختلف تخلیقی اور عملی STEM Projects تیار کیے۔ طلبہ نے Robotics اور Garbage Management Machine جیسے منصوبوں پر کام کیا، جبکہ طالبات نے Women’s Safety Device تیار کیا۔
اسی طرح طلبہ نے کسانوں کی مدد کے لیے فصلوں کو نقصان سے بچانے کے موضوع پر بھی ایک روبوٹ تیار کیا۔ ان منصوبوں کے ذریعے طلبہ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے تصورات کو عملی مسائل کے حل سے جوڑنے کا تجربہ حاصل کیا.
کھیل کھیل میں سیکھنے کا منفرد تجربہ :
یہ چار روزہ STEM مطالعاتی دورہ طلبہ کے لیے محض ایک تعلیمی سفر نہیں بلکہ Learning by Doing کا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ طلبہ نے عملی سرگرمیوں، تجربات، روبوٹکس اور تخلیقی منصوبوں کے ذریعے نہ صرف اپنے سائنسی تصورات کو مضبوط کیا بلکہ Critical Thinking، Creativity، Teamwork اور Problem-Solving Skills کو بھی فروغ دیا۔
میوزیم آف سلوشنز کی ٹیم کا خصوصی تعاون :
اس تعلیمی دورے کو کامیاب بنانے میں میوزیم آف سلوشنز کے کوآرڈینیٹر جناب عادل صاحب کا خصوصی تعاون رہا۔ ان کی رہنمائی اور تعاون کی بدولت یہ STEM پر مبنی مطالعاتی دورہ مؤثر انداز میں منعقد کیا جا سکا۔
اسی طرح شری راج سر، سدھانت سر، سدھارتھ سر اور چنمی سر نے طلبہ کو نہایت دلچسپ، دوستانہ اور عملی انداز میں مختلف سرگرمیوں میں شامل کرتے ہوئے کئی اہم سائنسی و تکنیکی تصورات سمجھائے۔ ان کا اندازِ تدریس ایسا تھا کہ طلبہ نے کھیلتے، تجربات کرتے اور خود عملی طور پر کام کرتے ہوئے سیکھنے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
طلبہ کے لیے یادگار تعلیمی سفر:
یہ STEM دورہ طلبہ کے لیے ایک ایسا عملی تعلیمی تجربہ ثابت ہوا جس میں Science، Technology، Engineering اور Mathematics کو ایک دوسرے سے جوڑ کر حقیقی زندگی کے مسائل کے حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران طلبہ نے صرف معلومات حاصل نہیں کیں بلکہ اپنے علم کو عملی شکل دے کر نئے آئیڈیاز تخلیق کرنے کا تجربہ بھی حاصل کیا۔
ال اتحاد اردو ہائی اسکول، جوگیشوری کی جانب سے میوزیم آف سلوشنز کی پوری ٹیم، بالخصوص جناب عادل صاحب، راج سر، سدھانت سر، سدھارتھ سر اور چنمی سر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میوزیم آف سلوشنز سے وابستہ تمام ذمہ داران کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے اور انہیں طلبہ کی عملی و تخلیقی تعلیم کے لیے مزید کام کرنے کی توفیق دے۔
شعبۂ نشریات
الاتحاد اردو ہائی اسکول، جوگیشوری
Comments
Post a Comment