کاسودا میں بی ایل اوز کی تہنیت - "یومِ اساتذہ کے موقع پر سابق گرام پنچایت اراکین کی کاوش"


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کاسودا، تعلقہ ارنڈول قصبہ میں یومِ اساتذہ کے موقع پر مقامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی انجام دینے والے بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ سابق گرام پنچایت اراکین کی کاوشوں سے منعقدہ اس تقریب میں شہریوں، اساتذہ کرام ، بی ایل اوز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
 صدارت سماجی کارکن اور سینئر صحافی ڈاکٹر نورالدین ملاجی* نے کی۔ صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا، “بی ایل اوز جمہوری نظام کا ایک نہایت اہم حصہ ہیں۔ ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے سے لے کر ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے تک بی ایل اوز ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کی خدمات محض سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کا ایک اہم کام ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “یومِ اساتذہ کے موقع پر بی ایل اوز کا احترام و اعزاز کرنا یقیناً قابلِ ستائش اقدام ہے۔ معاشرے کے لیے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ کام کرنے والے ہر فرد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اس طرح کی تہنیتی تقریبات سے متعلقہ افراد کو مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔”اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بی ایل اوز کو گلدستے پیش کرکے تہنیت پیش کی گئی۔ 
تقریب کے اغراض و مقاصد سابق گرام پنچایت رکن ارشد علی نے پیش کی، نظامت شاکر خان کی۔ گوتم ذاکر خان اور حاجی نورالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشرف پٹھان، شیخ شاکر ، عزیز عبدالباری ، اشفاق علی، جمشیر پٹھان، نواب شیخ، مختار پہلوان، یوسف خان، کبیر خان، کبیر شیخ، ریحان علی، محمود شیخ سمیت متعدد شہریان موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔