جامع مسجد تماپور کے نو منتخب صدر و نائب صدر کو جمعیت علماء کی جانب سے تہنیت -


 تماپور۔ ضلع یادگیر: 18 ستمبر 2026 ( مفتی محمد رفیق ندوی تماپوری) آج بروز جمعہ بتاریخ 18 ستمبر 2026ء کو جمعیت علماء تماپور رنگم پیٹ تعلقہ شوراپور اور مدرسہ جامعہ فیضان الرشاد تماپور کے باہمی اشتراک سے ایک پُر وقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں جامع مسجد تماپور کے نو منتخب صدر جناب الحاج محمد سلیم صاحب علاتے اور نائب صدر جناب الحاج ناصر حسین صاحب کنڈالے کو گل پوشی وہ شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر جمعیت علماء کے تمام مقامی ذمہ داران موجود تھے۔ آخر میں جمعیت کے ذمہ داران نے دونوں معزز حضرات سے ملاقات کی انہیں دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات و خیر و برکت کی دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوئے۔
اللہ تعالیٰ دونوں حضرات کو اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جامع مسجد کی دینی و ملی خدمات کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

مفتی محمد رفیق ندوی تماپوری
 7483355943

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔