ممبئی میں منعقدہ بیت بازی مقابلے میں جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر کی ٹیم نے حاصل کیا دوم انعام۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بزمِ احباب فاؤنڈیشن اور شعبۂ اردو، ممبئی یونیورسٹی کے اشتراک سے منگل،8 ستمبر 2026 کو مراٹھی بھاشا بھون آڈیٹوریم، ممبئی میں انٹر کالجیٹ (سینٹر گروپ) بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کالجوں کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔
یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی، ناسک کے زیرِ انتظام جاری کے۔ ایم۔ ای۔ سوسائٹیز جی۔ ایم۔ مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر، بھیونڈی کی طالبات نے بھی اس مقابلے میں بھرپور شرکت کی۔ اسٹڈی سینٹر کی جانب سے انصاری عجوہ شیرین (بی۔اے سالِ اول) اور انصاری اُمّ ماریعہ (ایم۔اے سالِ دوم) پر مشتمل ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق مقابلے میں دوم انعام حاصل کیا۔
 ٹیم کی رکن انصاری عجوہ شیرین کو شاندار ادائیگی اور بیت خوانی پر ’’بہترین بیت خواں‘‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ طالبات کی اس کامیابی میں ان کی رہنمائی اور تیاری کے سلسلے میں صوفیہ مومن اور محمد رفیع انصاری کی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں۔
طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر کے۔ ایم۔ ای۔ سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ، سکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے، جملہ عہدیداران و اراکینِ سوسائٹی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کی انچارج صفا آغا، کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری اور تمام تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے دونوں طالبات کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔