تنظیمِ فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے زیرِ اہتمام "کرناٹک کے منتخب ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" پر دو روزہ بین الاقوامی اردو سیمینار کا اختتام اور مقالات پر مشتمل کتاب کی رسمِ اجراء


تلمناڈو (راست) تنظیمِ فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے زیرِ اہتمام دو روزہ آن لائن بین الاقوامی اردو سیمینار بعنوان "کرناٹک کے منتخب ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" مورخہ 19-20 ستمبر 2026 کو بذریعہ زوم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سیمینار کا آغاز قاری محمد عادل نائب ناظم انجمن قاسمیہ چنئی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔جناب اکبر خان چکمنگلور نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ محترمہ آر عابدہ سعیدی بنگلور نے مہمانوں کو مختصر تعارف پیش کیا۔سیمینار کی صدارت فخرِ دکن پروفیسر م۔ ن۔ سعید صاحب سابق صدر شعبہ اردو بنگلور یونیورسٹی اور فخرِ جنوب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی۔فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی نے فرمائی۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر شکیلہ بانو گوری خان صاحبہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ نے پیش کیا۔اس سیمینار میں 103 مقالے موصول ہوئے، جن میں سے تقریباً 100 مقالہ نگاران نے 10 تکنیکی نشستوں میں اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔ اس موقع پر ISBN کے ساتھ مقالات پر مشتمل کتاب کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی۔ یہ 805 صفحات پر مشتمل کتاب تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر تمیم احمد نے شب و روز کی محنت سے مرتب و تدوین فرمائی ہے۔ افتتاحی تقریب میں مشہور ادیب و محقق ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب، کینیڈا نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کرناٹک کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات اور موجودہ دور میں ہماری ادبی ذمہ داریوں پر پرمغز روشنی ڈالی۔مہمانانِ خصوصی و اعزازی میں مفتی محمد علی قاضی چیئرمین کرناٹک اردو اکادمی، کرناٹک کے معروف صحافی و کالم نگار جناب اعظم شاہد صاحب بنگلور، فخرِ کرناٹک جناب سراج زیبائی صاحب شیموگہ، ادیب و محقق ڈاکٹر طیب خرادی صاحب صدر شعبہ اردو نیو کالج چنئی، طوطیِ دکن پروفیسر ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری صدر شعبہ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج کڈپہ وغیرہ حضرات نے کرناٹک کے ادباء و شعراء کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر تمیم احمد اور تنظیمِ فروغِ اردو کی خدمات کو سراہا۔ افتتاحی تقریب کے آخر میں ڈاکٹر رانی حفیظ شعبہ فارسی آلہ باد یونیورسٹی نے مہمانوں کو شکریہ ادا فرمایا۔دس تکنیکی سیشنوں کی صدارت پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، ڈاکٹر بی داؤد محسن صاحب ممبر کرناٹک اردو اکادمی، جناب سراج زیبائی صاحب شیموگہ، ڈاکٹر سلیمہ بی کولور دھارواڑ، ڈاکٹر شبینہ طلعت صاحبہ شیموگہ، ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی، ڈاکٹر شکیلہ بانو گوری خان، ڈاکٹر مہ نور زمانی صاحبہ، ڈاکٹر طیب خرادی صاحب چنئی، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری وغیرہ نے فرمائی۔ اختتامی تقریب میں قاری محمد زیان ھانی، متعلم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور نے تلاوتِ کلامِ پاک فرمائی اور نغمہ شیموگہ نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ صدارت ڈاکٹر بی داؤد محسن صاحب نے فرمائی۔ مہمانوں کا مختصر تعارف محترمہ محبوب بی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بنگلور نے پیش کیا۔ اس موقع پر کرناٹک کی مشہور شخصیت ڈاکٹر حافظ کرناٹکی صاحب، ڈاکٹر بانو گوری خان صاحبہ، ڈاکٹر سلیمہ بی کولور صاحبہ، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری صاحب، ڈاکٹر افتاب عالم صدیقی صاحب، و دیگر مقالہ نگاران نے تاثرات پیش کیے۔ آخر میں سیمینار کے روحِ رواں ڈاکٹر تمیم احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عرفات حسین شاہ کشمیری ناظم سوشل میڈیا نے بخوبی خدمت انجام دیے۔ تمام مقالہ نگاران و شرکاء کو بذریعہ فیڈ بیک لنک ای-سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔سیمینار کا اختتام آئندہ سیمیناروں بعنوان "علیم صبا نویدی - فن اور شخصیت" اور "جموں و کشمیر کے ممتاز ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" جو اکتوبر اور دسمبر 2026 میں منعقد ہوں گے، کے اعلان پر ہوا۔ کتاب پی ڈی ایف میں دستیاب ہے۔ حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر تمیم احمد وی (واٹس ایپ: 9444192513) سے رابطہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔