اقرا شاہین میں میڈیسنل کیمسٹری پر معلوماتی پروگرام، طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔


جلگاؤں: اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں طلبہ و طالبات کے سائنسی علم، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ’میڈیسنل کیمسٹری‘ کے موضوع پر معلوماتی پاور پوائنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت طالب علم زیان شعیب نے حاصل کی۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے میڈیسنل کیمسٹری سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر مؤثر پاور پوائنٹ مظاہرہ پیش کیا۔ پاور پوائنٹ کی ترتیب و انتظام تنظیم مس نے کیا، جبکہ مستقیم سر نے پروجیکٹر کے انتظام کی ذمہ داری سنبھالی۔
پروگرام میں ذاکر بشیر سر اور سہیل امیر سر نے جج کے طور پر اہم ذمہ داری نبھائی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔
پروگرام میں پانڈے روزمین مصطفیٰ، زویا زبیر، زینب اسلم، فرحین جاوید، شیخ الفیہ جاوید، عرشیہ مشتاقی پٹیل، فاطمہ فیروز، نور آویش خان، زویا صابر، سادیہ اکرم علی، امان رحیم باغوان اور شیخ زیان فیروز نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
پروگرام کی کامیابی میں تنظیم مس ، سمیہ مس اور ثنامس کا اہم تعاون رہا۔
پروگرام کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور سیکریٹری اعجاز احمد ملک نے منتظمین اور طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔ پرنسپل ریاض شاہ سر نے بھی طلبہ و طالبات کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔