انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ میں اقراء تھیم کالج کے باکسرز کی شاندار کارکردگی - "حسیب شیخ نے گولڈ، ساحل شیخ نے سلور اور امجد خان نے کانسی کا تمغہ جیتا"
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): نوتن مراٹھا کالج میں 20 ستمبر کو منعقدہ انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ میں اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج کے باکسرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان مقابلوں میں حسیب شیخ نے 85 کلوگرام وزن زمرے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ ساحل شیخ نے 90 کلوگرام وزن زمرے میں دوسرا مقام حاصل کرکے سلور میڈل جیتا۔ اسی طرح امجد خان نے 45 کلوگرام وزن زمرے میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ تینوں کھلاڑیوں کی اس کامیابی میں کالج کے فزیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاند خان کی رہنمائی اور تربیت کا اہم کردار رہا۔ ان کی نمایاں کارکردگی پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کامیابی پر صدر اقراء الحاج عبدالکریم سالار اور کالج انتظامیہ کے اراکین نے بھی کامیاب باکسرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment