جلگاوں میں آثار قدیمہ اور مختلف ممالک کی نایاب کرنسی کی نمائش کا افتتاح
جلگاوں (سعید پٹیل)یہ مثل مشہور ہے کہ تاریخ اپنے وقت کو دہراتی ہے کہ مصداق اقرا آئی ٹی آئی کے چیرمن الحاج عبدالمجید ذکریا میمن کی کاوشوں اور انتھک جنونی کیفیت مشغلے نے آج وہ مقام حاصل کیا کہ جس پر اہلیان جلگاؤں عش عش کر بیٹھے موصوف نے اہل قدیم تادم تحریر تاریخی ماخذ کو نہ صرف یکجا کیا بلکہ ان کی حفاظت کے ساتھ ان کے پس منظر کو تحریری شکل دے کر اپنی عجائبات کا نایاب خزانہ بنا دیا آج بتاریخ 19 ستمبر جلگاؤں کی تاریخ کا سنہرا باب رقم کرگیا ۔ایچ جے تھیم کالج و بیبا فیمیلی کے باہمی اشتراک سے کالج کے وسیع و عریض میدان میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی زیر صدرات ان نایاب اشیاء اور دنیا کے 190ممالک کی کرنسی کی نمائش کا افتتاح پروفیسر شری ماروتی جادھو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جب کہ بطور مہمان خصوصی ایڈوکیٹ ارون دھانڈے، الحاج عبدالقادر ٹکی ، اعجاز احمد عبدالغفار ملک ، شری منوج چودھری ( ڈپٹی میئر جلگاؤں) پروفیسر سریش پانڈے ، دتا تریہ تکارام چودھری ، جگت راؤ پاٹل صاحب وغیرہ افراد شامل تھے عوام الناس کے جم غفیر سے مخاطب کرتے ہوئےمضمون تاریخ کے دھناجی نانا کالج کے پروفیسر ماروتی جادھو سر نے دور حاضر میں عبدالمجید ذکریا کے اقدامات کی بھر پور تعریف کی موصوف نے ان تاریخی نوادرات کو موجودہ وقت کا انمول خزانہ قرار دیا اپنے اظہار خیال میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے اس نایاب اشیاء کے یکجا کرنے کے عمل پر اقرا کے اہم ستون عبدالمجید ذکریا کی خوب پزیرائی کی موصوف نے اپنے مخصوص لب لہجہ میں کہا کہ وہ دن اب دور نہیں جب جلگاؤں ریلوے اسٹیشن و بھساول اسٹیشن پر جعلی حرفوں میں آویزاں تحریر مسافروں کے لیے ملیں کہ "عبدالمجید۔ زکریا عجائبات کے لیے یہاں اتریں " موصوف نے پروگرام میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تیار کرنے والے عبدالمجید ذکریا میمن عجائب خانہ کی تیاری کا اعلان کیا واضح رہے کہ مذکورہ تاریخی اہمیت کی حامل تقریب کی نظامت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار عبدالرزاق شیخ نے بڑے ہی احسن طریقے سے انجام دی جب کہ اقرأ آی ٹی آی کے پرنسپل زبیر ملک کے رسم شکریہ پر اس پر شکوہ تقریب کا اختتام ہوا تقریب کو کامیاب بنانے میں اقرا ایچ جے تھیم کالج و اقرا آی ٹی آی کے تمام ہی عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
Comments
Post a Comment