ملت ہائی اسکول پہور میں سیرت کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد۔


پہور۔(صلاح الدین ادیب) ۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ملت ہائی اسکول پہور میں سیرت مصطفٰی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہشتم،نہم اور دہم کے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جس میں طلباء کو تین عنوان دیے گئے تھے۔اول بیٹی ایک رحمت سیرت نبوی کی روشنی میں،دوم خودکشی کی لعنت تعلیمات مصطفٰی کی روشنی میں اور تیسرا عنوان نشہ ایک جرم اسلام کی روشنی میں ۔ان میں کسی ایک عنوان پر طلباء کو ایک ہزار الفاظ میں مضمون لکھنا تھا۔اس موقع پر اقبال سر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر سیرت کو طلباء کے سامنے بیان اور کہا کہ کوئز کا مقصد طلباء کے ذہن سے مختلف کتابیں گزر جانا ہے یعنی کے طلباء اس بہانے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرلیں ۔اس موقع پر اسکول کے سبھی اسٹاف نظام سر،شعیب سر اور تسمیہ مس پیش پیش رہے اول،دوم اور سوم آنے والے طلباء کو سند اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر محسن سر اس پروگرام سراہا اور طلباء کے حوصلے کو بڑھایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔