ٹی پی ایل اور گلیکسی پلائی اینڈ ہارڈوئیر کے تحت دو روزہ لان ٹینس ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر


ٹی پی ایل اور گلیکسی پلائی اینڈ ہارڈوئیر کے تحت دو روزہ لان ٹینس ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر

(اظہر گدوال) سولاپور ٹی پی ایل کے زیرِ اہتمام سماج کلیان لان ٹینس کلب، شولاپور میں منعقد ہونے والا دو روزہ لان ٹینس ٹورنامنٹ نہایت جوش و خروش کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بیڑ، ناسک، تلجا پور اور شولاپور سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر ۹۱ کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ٹورنامنٹ میں مختلف عمر کے زمروں میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوریہ بیندرے، الیشا کھمبایت، آریا جادھو، ایان بولّی، آریہ پوار، سائشا پلگم اور آریان یمول نے اپنے اپنے زمروں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ ٹورنامنٹ سماج کلیان لان ٹینس کلب اور گیلیکسی پلائی اینڈ ہارڈویئر، سولہ پور کے مشترکہ زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔
 اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کے موقع پر گیلیکسی پلائی اینڈ ہارڈویئر کے روحِ رواں اظہر گدوال سر، ایکس رجسٹرار تاج الدین گدوال سر ، ملانی سر، اعظم سید سر، سنگمناتھ ناگوجی سر اورڈاکٹر آصف شیخ سر بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ معزز مہمانوں کے ہاتھوں فاتح اور نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی نظامت پرساد سونونے سر نے خوش اسلوبی اور عمدہ انداز میں انجام دی۔
مختلف زمروں کے نتائج درج ذیل رہے:
۱۰ سالہ عمر گروپ : 
لڑکوں میں: شوریہ بیندرے نے امن شیخ کو ۶-۱ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
لڑکیوں میں: الیشا کھمبایت نے اونی ویر کو ۶-۲ سے شکست دی۔
۱۲ سالہ عمر گروپ : 
لڑکوں میں: ایان بولّی نے رشیکیش چوہان کو ۶-۲ سے شکست دے کر فاتحانہ کامیابی حاصل کی۔
لڑکیوں میں: آریا جادھو نے سائشا پلگم کو ۶-۴ سے شکست دی۔
۱۴ سالہ عمر گروپ : 
لڑکوں میں: آریہ پوار نے یشونت راجے پوار کو ۶-۳ سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔
*لڑکیوں میں: سائشا پلگم نے امولی بیراجدار کو ۶-۲ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
۱۶ سالہ عمر گروپ : 
لڑکوں میں: آریان یمول نے تنوج سانچیتی کو ۶-۴ سے شکست دے کر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے اور کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کے لئے شولاپور شہر کے پولیس کمیشنر ایم راج کمار صاحب بھی تشریف فرما تھے۔‌ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں کوچ سدھیر سالگوڈے اور مہیش جھامبرے نے اہم کردار ادا کیا اور ان کی نگرانی میں تمام مقابلے خوش اسلوبی سے منعقد ہوئے۔
مقابلوں کے دوران شیوا ہڈپد، وجے ویرگوڈا، آریان یمول، آشیش ہنڈیکری، شمبھو راجے پوار اور پون ڈیڈوانی نے بطور امپائر اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔
یہ دو روزہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ شولاپور اور اطراف کے علاقوں میں لان ٹینس کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم اور قابلِ ستائش قدم قرار دیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔