اقرا شاہین جونیئر کالج میں یومِ اوزون جوش و خروش سے منایا گیا


جَلگاؤں : (راست) اقرا شاہین جونیئر کالج میں یومِ اوزون کے موقع پر طلبہ میں اوزون کی تہہ کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت امبرین سید ظہور علی نے انجام دی۔ اس موقع پر انشارہ شیخ فاروق، منّزہ مظہر احمد، نازیہ اختر قریشی اور عفیفہ شیخ محمد رئیس نے اوزون کی تہہ کی اہمیت، ماحولیاتی آلودگی اور اس کے تحفظ کے طریقوں پر معلوماتی تقاریر پیش کیں۔
طلبہ کی جانب سے ارم شیخ، نمرہ سید، ایمن خان، آمینہ میر سید نور اور بشریٰ شیخ نے اوزون ڈے کے موضوع پر معلوماتی چارٹس تیار کیے۔ پروگرام میں عظمٰی منور پٹیل اور ماہک محمود پٹیل کی نگرانی میں دلچسپ کوئز سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
اس موقع پر سپروائزر زاکر بشیر سر نے یومِ اوزون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کی ترغیب دی۔ پرنسپل ریاض شاہ سر نے طلبہ اور اسٹاف کو یومِ اوزون کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
پروگرام میں سادیہ میڈم، تنظیم میڈم، فراست میڈم، شگفتہ میڈم سمیت دیگر اساتذہ اور اسٹاف موجود رہے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ اور اوزون کی تہہ کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔