"پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کو مثالی مدرسے کا ایوارڈ"
شولاپور : کُل ہند اُردُو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے "یوم اساتذہ' کے موقع پر ، شہر کی تاریخی اور ممتاز تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو امسال 2026 کے " مثالی مدرسے کے ایوارڈ" سے نوازا گیا۔
کُل ہند اُردُو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے 'بیریا ایجوکیشنل سینٹر" میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں مدرسہ ہذا کو "مثالی مدرسہ کے اعزاز" سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں شریک مہمان خاص سابق ایم ایل اے دلیپ مانے صاحب اور صدرِ کانفرنس ایڈوکیٹ یو این بیریا کے دست مبارک سے مدرسہ اور جونیئر کالیج کی جانب سے مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ذاکر شاہ پورے، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، آفرین مُلّا، شیرین خان، ریاض سیّد، ادریس پیرمپلّی، عبدالرؤف پٹیل، خلیل پیرم پلی، اکبر پٹھان، مسرت شیخ، صالحہ شیخ، عالیہ باغوان، الطاف صدیقی اور دیگر اسٹاف نے یہ اعزاز قبول کیا۔
مدرسہ ہذا کو اس ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مدرسہ ہذا کے طالب علموں اور اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر اِدارہ کے انتظامیہ، والدین، سابق طالب علموں اور محبّانِ مدرسہ نے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، محبوب سوداگر کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اسٹاف اور طالب علموں کو مبارک باد پیش کی۔
Comments
Post a Comment