اقراء اردو ہائی اسکول، سالار نگر، جلگاؤں میں جماعت ششم کے طلبہ نے پیشہ وارانہ تعلیم کا اطلاق کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ....
جلگاوں (سعید پٹیل) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی سکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں آج جماعت ششم کے طلبہ کے لیے نئے نصاب میں پیشہ ورانہ تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کے میدان میں طلبہ نےاپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آئس کریم اسٹکس کی مدد سے خوبصورت کشتیاں کا ماڈل تیار کیے اور پیشہ ورنہ تعلیم کو فروغ دیے. سرگرمی جماعت ششم میں متعارف کرائے گئے نئے مضمون پیشہ ورانہ تعلیم (Vocational Educatio کے تحت منعقد کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ، عملی مہارت، ٹیم ورک اور خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا۔
اس تخلیقی سرگرمی میں ششم میں تدریس کرنے والے اساتذہ رضوان شیخ سر اور عتیق شیخ سر نے طلبہ کی رہنمائی اور تعاون کیے۔ طلبہ نے نہایت دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ آئس کریم اسٹکس کا استعمال کرتے ہوئے کشتیوں کے خوبصورت ماڈل تیار کیے۔اس موقع پر کاشف سر، ڈاکٹر انیس الدین سر، افسر سر اور نعمان صاحب نے طلبہ کی سرگرمی کا مشاہدہ کیا۔اور ضروری ہدایت دی.اسکول کے پرنسپل شیخ نور محمد نے بھی طلبہ کی تیار کردہ کشتیوں کا معائنہ کیا. اور ان کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور عملی کام کی بھرپور ستائش کی گئ۔پرنسپل نور محمد شیخ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عملی سرگرمیاں بچوں میں نئی چیزیں سیکھنے، مسائل حل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو عملی شکل دینے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس کامیاب سرگرمیاں منعقد ہونے پرطلبہ اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ رضوان شیخ سر اور عتیق شیخ سر کومبارکباد پیش کیے.
Comments
Post a Comment