جلگاوں : ملّت اسکول میں دھوم دھام سے منایا گیا یوم اساتذہ - امسال عذیر عبدالوحید شاہ نے سنبھالی صدر مدرس کی ذمہ داری


جلگاؤں (سعید پٹیل)ملّت ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج، مہرون جلگاؤں میں یوم ِاساتذہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک دِن اسکول کے 100 سے زائد طلباء و طالبات نے اساتذہ کی ذمہ داریاں اَدا کرتے ہوئے درس و تدریس کی ذمہ داری کے ساتھ اسکول کے مکمل نظام کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ اس کے لیے جماعت دسویں اوربارہویں کے طلبہ کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ امسال جماعت دہم (ب) کے طالب علم عذر عبدالوحید شاہ نے صدر مدرس جبکہ حساّن صابر شاہ نے سوپروائزر کی ذمہ داری انجام دیں۔ اس سرگرمی کے لئے سید مظہر عالم نے بہترین انداز میں پایۂِ تکمیل تک پہنچایا۔ بعد ازیں ہر جماعت کے طلبہ نے اپنے کلاس ٹیچر کی رہنمائی میں فوڈ فیسٹیول کے تحت کینٹین لگائی جس میں اِڈلی سامبر ، وڈاپاؤ ، چنے ،سموسے ، پانی پوری ، کٹ لیٹ ، سویا بین بریانی ، منچوریئن ، گلاب جامن ، ربڑی اور مختلف قسم کی ذائقہ دار اشیاء اسکول کے طلبہ میں فروخت کیں۔جس سے انھیں نفع و نقصان اور تجارتی امور کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔کینٹین کا افتتاح اسکول انتظامیہ کے صدر محمد رفیق شاہ صاحب کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر عمل میں آیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے شیخ ایاز الدین سر ، نثار کھاٹِک سر ، صدر مدرس حفیظ منیار سر ، سوپروائزر سید مختار سر ، اساتذہ موجود تھے۔ کینٹین کا انتظام مسفرہ میڈم نے بخوبی ترتیب دیا۔ ان دونوں سرگرمیوں کے لئے سید مظہر عالم سر اور مسفرہ میڈم صدر مدرس حفیظ منیار سر کہ رہنمائی میں بہترین منصوبہ بندی کی جس کے لئے جملہ اسٹاف کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ طلبہ کی جانب سے اساتذہ نیز غیر تدریسی عملہ کو طلبہ کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔
تصویر : یوم ِ اساتذہ پرکینٹین کا افتتاح کرتے ہوئے محمد رفیق شاہ صاحب، ایاز الدین شیخ سر، نثار کھاٹک سر، صدر مدرس، سوپروائزر نیز دیگر اساتذہ، تدریس کرتے طلبہ نیز کینٹین کا لطف لیتے ہوئے طلبہ، اساتذہ و انتظامیہ کے ذمہ داران کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔