اقرا اردو ہای اسکول تونڈا پور میں تقریری و نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد۔


جلگاؤں(سعید پٹیل) ضلع کی تحصیل جامنیر کے تونڈاپور جیسے گرام پنچایت کے تاریخی مقام پر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والے طلباء بھی اب اپنی صلاحتیوں کے ذریعے قدم سے قدم ملاکر تعلیم کی روشنی سے اپنی ذات کو منور کرتے ہوئے نام روشن کر رہے ہیں. اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انتظام اقراء اردو ہائی اسکول تعلقہ جامنیر کے تونڈا پور میں ٩ ستمبر کو بین الجماعت تقریری و نعت خوانی کے مقابلے کا حضرت مفتی الیاس صاحب کی زیر صدرات بعنوان "محمد صلی علیہ وآلہ وسلم سب کے لیے" کے عنوان کے تحت انعقاد کیا گیا. جس میں جماعت ہشتم تا دہم سے کل ٣٨ طلبہ نے اس مقابلے میں شرکت کیں. جس میں تقریر میں مصباح انصار پٹیل ( دہم ) نے اول عافیہ آصف پٹیل ( دہم ) نے دوم مقام حاصل کیا جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں کاظیمہ شفیق شیخ ( دہم )ماہین شیخ رضوان ( ہشتم ) نے بالترتیب اول و دوم مقام حاصل کر سر فہرست رہے کامیاب طلبہ کو معاون معلم ناصر خان صفدر خان، ومحمد خالد غلام رسول کی جانب سے انعام و اکرام نوازا گیا اسکول ہذا کی اس سرگرمی کو منعقد کرنے میں صدر مدرس محمد ایوب شیخ کے ہمراہ مولوی سلطان، محترمہ شاہین اقبال، و عقیل احمد کا بھرپور تعاون حاصل رہا سرگرمی کے انعقاد پر صدر سوسائٹی ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرط مسرت کا اظہار کیا و مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔