توشیحی نظم - محترمہ جمیلہ بیگم صاحبہ کے اعزاز میں - تہنیتی و سبکدوشی تقریب - ردیف: ’’رہی ہے‘‘قافیہ: ـ ت توشیح: جمیلہ بیگم - ازقلم: رہبر تماپوری


 توشیحی نظم - 
محترمہ جمیلہ بیگم صاحبہ کے اعزاز میں - 
 تہنیتی و سبکدوشی تقریب - 
ردیف: ’’رہی ہے‘‘
قافیہ: ـ ت 
توشیح: جمیلہ بیگم - ازقلم: رہبر تماپوری


ج — جدوجہد میں آپ کی عظمت رہی ہے
آپ کی ذات سراپا شرافت رہی ہے

م — محبت سے سنوارے آپ نے کتنے ہی دل
آپ کی ذات میں اخلاص کی دولت رہی ہے

ی — یقیناً آپ کے کردار کی خوشبو ہے عیاں
آپ کی گفتار میں صدق و صداقت رہی ہے

ل — لطفِ تعلیم سے روشن کیے کتنے چراغ
آپ کی خدمت میں دیانت رہی ہے

ہ — ہنر و علم سے آراستہ کیا نسلوں کو
آپ کی بات میں حسنِ نصیحت رہی ہے

ب — بصیرت سے تراشے آپ نے کتنے ہی ہیرے
آپ کی شفقت میں الفت و رفاقت رہی ہے

ی — یادوں کے دریچے جب بھی کھلتے ہیں کبھی
آپ کی شخصیت میں ایک طراوت رہی ہے

گ — گلشنِ علم کو خوش رنگ بنایا آپ نے
آپ کی خدمت کی ہر سو بڑی شہرت رہی ہے

م — مبارک ہو یہ اعزاز، یہ منزل آپ کو
لبِ رہبرؔ پہ ہمیشہ آپ کی عزت رہی ہے

ازقلم: رہبر تماپوری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔