سوامی رامانند تیرتھ مہاودیالیہ میں "اردو کے مجاہدینِ آزادی کی ادبی خدمات" پر ایک روزہ قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد
سوامی رامانند تیرتھ مہاودیالیہ میں "اردو کے مجاہدینِ آزادی کی ادبی خدمات" پر ایک روزہ قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد
امباجوگائی (پریس ریلیز): مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی (محکمہ اقلیتی ترقیات، منترالیہ ممبئی) اور یوگیشوری شکشن سنستھا کے زیرِ انصرام قائم سوامی رامانند تیرتھ مہاودیالیہ، امباجوگائی کے مشترکہ اشتراک سے 24 اگسٹ 2026 (بروز پیر) صبح 10:00 تا شام 4:30 بجے ایک روزہ قومی سیمینار بعنوان "اردو کے مجاہدینِ آزادی کی ادبی خدمات" کالج کے آڈیٹوریم میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
افتتاحی و استقبالیہ نشست:
سیمینار کی افتتاحی نشست کی صدارت محترم جناب ایم ایم پٹھان صاحب (وارثانِ حروف و قلم) نے فرمائی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر سید حسین اختر صاحب (کارگزار صدر، اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی)، جناب ڈاکٹر پرشانت دیشمکھ صاحب (پرنسپل، سوامی رامانند تیرتھ مہاودیالیہ امباجوگائی) اور جناب ڈاکٹر سید شعیب ہاشمی صاحب (ایگزیکٹو آفیسر، اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی) نے بطورِ خاص شرکت کی۔
اس نشست میں ملک و ریاست بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہٴ اردو کے صدور، اساتذہ، اسکالرز، ریسرچ اسکالرز، مقالہ نگاران، شعرا اور محبانِ اردو نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کتب کی رسمِ إجراء:
افتتاحی نشست کے دوران مندرجہ ذیل کتب کی رسمِ إجراء عمل میں آئی:
سیمینار کا معلوماتی مجلہ / سیمینار بک: افتتاحی نشست میں سب سے پہلے سیمینار کے اس خصوصی مجلے کی رسمِ إجراء عمل میں آئی۔
جزؤِ ادب: ڈاکٹر عشرت اقبال شیخ صاحبہ (کنوینر) کی اس کتاب کی (NEP 2020 بی اے سیکنڈ ایئر کے نصاب میں شامل ہونے پر) دوسری بار رسمِ إجراء کی گئی۔
دھانگر برادری کی سماجی و ثقافتی تاریخ: مصنف پروفیسر ڈاکٹر مہیش چورے صاحب (امباجوگائی) کی اس مراٹھی کتاب کی بھی دوسری بار رسمِ إجراء انجام پائی۔
آئینہٴ ادب: ڈاکٹر وحید پٹھان صاحبہ کی اس کتاب کی رسمِ إجراء عمل میں آئی۔
افتتاحی نشست میں تمام معزز مہمانانِ گرامی کا پرخلوص استقبال اور گلپوشی کی گئی، جس کے بعد سیمینار کی غرض و غایت، تمہیدی کلمات اور کلیدی خطبہ پیش کیا گیا۔
دوسری نشست (ادبی اجلاس):
وقفہٴ ظہرانے سے قبل منعقدہ اس نشست میں مقالہ نگاروں نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ اس سیشن میں بطورِ خاص / ریسورس پرسن درج ذیل شخصیات نے شرکت فرمائی:
جناب صدرِ عالم محی الدین انصاری صاحب (مصنف و شاعر)
ڈاکٹر سید عماد الدین سید اختر صاحب (ساؤ۔ کے۔ ایس۔ کے۔ کالج، بیڑ) ڈاکٹر محمد خلیل اللہ صدیقی صاحب (عظیم ہائی اسکول و جونیئر کالج، اوسہ)جناب سگڑی عبد الستار محمد شفی صاحب (سوشل اردو ہائی اسکول، سولہ پور)محترمہ ڈاکٹر عقیلہ غوث صاحبہ و دیگر معزز مہمانان۔
تیسری نشست (ادبی اجلاس):
ظہرانے کے بعد تیسرے اجلاس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر عالیہ کوثر صاحبہ (صدر شعبہٴ اردو، جالنہ) نے فرمائی، جبکہ معاونِ صدر کے فرائض محترم پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقب صاحب (صدر شعبہٴ اردو، ادگیر) نے انجام دیے۔
اس نشست میں مندرجہ ذیل مقالہ نگاران نے اپنے معلوماتی مقالے پیش کیے: جناب ڈاکٹر محمد دانش غنی صاحب (صدر شعبہٴ اردو، رتناگیری) جناب ڈاکٹر محمد عبدالرافع صاحب (پرنسپل، وسنت راؤ کالے سینئر کالج، ناندیڑ) جناب ڈاکٹر ناصر باغبان صاحب
محترمہ ڈاکٹر صاحبہ (امباجوگائی)صدر اور معاونِ صدر نے تمام مقالہ جات پر جامع، سیر حاصل اور پرمغز تبصرہ پیش کیا۔
اختتامی اجلاس:
اختتامی نشست میں اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدر جناب ڈاکٹر سید حسین اختر صاحب، ایگزیکٹو آفیسر جناب سید شعیب ہاشمی صاحب، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ غوث صاحبہ، جناب ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب اور یوگیشوری شکشن سنستھا کے تمام عہدیداران و اسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تمام شرکاء اور مقالہ نگاروں کو شال، بوکے، سرٹیفیکیٹ اور مومنٹو پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
نظامت:
سیمینار کی بہترین اور خوبصورت نظامت محترمہ ڈاکٹر فاروقی مہہ جبین قاضی امیرالدین صاحبہ (صدر شعبہٴ اردو، آرٹس اینڈ کامرس مہیلا مہاودیالیہ، امباجوگائی) اور جناب جاگیردار کاشف بشیر صاحب نے مل کر اپنے دلکش اندازِ سخن میں انجام دی اور پورا پروگرام حسنِ خوبی سے اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment