مشائخ گھرانے کی دختر کا فقیدالمثال مظاہرہ، سدہ ماریہ فاطمہ کو گولڈ میڈل


بیدر، 14 ستمبر (نامہ نگار)حضرت سید شاہ اسداللہ حسینی انجینئر مرحوم کی نبیری اور قرۃ العین، دخترِ نیک اختر جناب سید شاہ محب اللہ حسینی المعروف سید شاہ زبیر حسینی کی صاحبزادی مسمیٰ سیدہ ماریہ فاطمہ نے بیدر یونیورسٹی سے ایم ایس سی (کیمسٹری) میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس خصوص میں پہلے کانوکیشن (تقسیمِ اسناد) کے موقع پر مذکورہ طالبہ کو طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) سے نوازا گیا۔ مذکورہ تقریب 12 ستمبر کو ویٹرنری یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ اس شاندار کامیابی پر خاندان، متعلقین اور احباب نے مبارکباد پیش کی۔ اللہ تعالیٰ سیدہ ماریہ فاطمہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور علم و عمل میں برکت دے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔