کاسودا میں ایس۔ آے۔آر۔ سماعت کے عمل کا سب ڈویژنل افسر منیش کمار گائیکواڑ نے کیا معائنہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق جاری SIR (Special Intensive Revision) کے تحت ارںڈول تعلقہ میں ووٹر فہرست سے متعلق جاری سماعت کے عمل کا سب ڈویژنل آفیسر منیش کمار گائیکواڑ نے 23 ستمبر 2026 کو کاسودا گرام پنچایت دفتر پہنچ کر معائنہ کیا اور کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے BLOs کی جانب سے کی جا رہی سماعت، ووٹروں کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کی جانچ اور دعووں و اعتراضات کے اندراج کا جائزہ لیتے ہوئے افسران و ملازمین کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق شفاف اور ضابطے کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ریکارڈ کو درست طور پر اپ ڈیٹ کرنے اور ہر معاملے کی دستاویزی بنیاد پر جانچ کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن ڈیسائیڈنگ آفیسر امول بن، ایاز شیخ، ریونیو اسسٹنٹ وجے کولی، BLO گوتم سونونے، شیخ شعیب، شیخ یونس، شیخ عرفان خان اور ایس۔ ٹی۔ مورے (توسیعی افسر) سمیت متعلقہ اہلکار موجود تھے۔ افسران نے باہمی تال میل کے ساتھ SIR سماعت کے عمل کو مقررہ ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment