عزم، عمل، خلوص اتحاد کا احساس - ہم نشیں کا جشن اساتذہ
بھیونڈی: (راست) اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے علمی و تربیتی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام "عزم، عمل، خلوص، اتحاد کا احساس — ہم نشیں کا جشنِ اساتذہ" کے عنوان سے ایک پُروقار ادبی و فکری پروگرام منعقد ہوا۔
تقریب کی صدارت ظفر عالم جامعی، سیکریٹری ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، نے کی۔ پروگرام میں سرفراز مرمکر نے نظم، ڈاکٹر اعجاز مومن نے مضمون، ریاض عاصی نے غزل اور شمشاد مومن نے مزاحیہ مضمون پیش کیا۔
مقررین نے اساتذہ کے مقام و مرتبے، نئی نسل کی تربیت اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے علم، خلوص اور اتحاد کے ساتھ تعلیمی و سماجی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔
پروگرام کی نظامت عامر اصغر قریشی نے عمدگی سے انجام دی۔ شعری، فکری اور مزاحیہ پیشکشوں سے تقریب کا ماحول خوش گوار اور ادبی رہا۔ اختتام پر منتظمین کی جانب سے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Comments
Post a Comment