استاد کے منصب کو سلام" اقراء اردو ہائی اسکول,بورنار میں یومِ اساتذہ کا انعقاد


بورنار( نمائندہ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ اہتمام عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک منفرد، بامقصد اور پُروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دسویں جماعت کے طلباء نے ایک دن کے لیے اساتذہ کے فرائض انجام دیتے ہوئے تدریسی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلباء نے تدریس کے عمل کا عملی تجربہ حاصل کیا اور اساتذہ کی محنت، ذمہ داری اور عظمت کو قریب سے محسوس کیا۔ تدریسی سرگرمیوں کے بعد ایک مختصر مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نظامت سے لے کر رسمِ شکریہ تک تمام ذمہ داریاں دسویں جماعت کے طلباء نے خود انجام دیں۔

پروگرام کا آغاز ثانیہ جمیل کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے کی۔ ارم ناظم خان نے تحریکِ صدارت پیش کی، جس کی تائید مہک یونس نے کی۔طلباء کی جانب سے عمیر خالق دیشمکھ (پنجم)، حفصہ ریاض احمد (نہم)، نورالعین اختر، عرشیہ فقیرا اور بشریٰ غفور( دہم ) نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات، رہنمائی اور طلباء کی زندگی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔تقریب کی بہترین نظامت خدیجہ صادق دیشمکھ نے نہایت اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ انجام دی۔ اساتذہ کی جانب سے امیر شیخ سر، جواد انجم سر اور روشن شیخ سر نے اپنے بہترین تاثرات پیش کیے اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ خطبۂ صدارت میں ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے طلباء کو قیمتی نصیحتیں اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے اساتذہ کے مقام و مرتبہ، تعلیم کی اہمیت اور طلباء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے محنت، نظم و ضبط اور اچھے کردار کو اپنانے کی تلقین کی۔ اِس تقریب کو کامیاب بنانے میں فیروز سر،صادق سر،عابد سر اور غیر تدرسی عملے میں عاقب سر (کلرک) مشتاق بھائی،یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا تعاون رہا۔ آخر میں ایمن عقیل نے رسمِ شکریہ ادا کی، جس کے ساتھ ہی یہ پُروقار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ یومِ اساتذہ کی یہ تقریب طلباء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی اور اساتذہ کے احترام و عظمت کے احساس کو مزید اجاگر کرنے کا باعث بنی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔