یومِ اساتذہ پر سوشل اردو اسکول میں مثالی اساتذہ و ٹیکنو ٹیچرز کا اعزاز - فاروق سید ادبِ اطفال کی دنیا کا اہم نام : بادشاہ مغربی - سوشل اسکول میں یومِ اساتذہ کی پروقار تقریب، مرحوم فاروق سید کو خراجِ عقیدت۔
سولاپور(اِقبال باغبان) : سوشل اسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادارے کےسیکیٹری ریاض چندرگی کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں مثالی اساتذہ اور ٹیکنو ٹیچرز کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کا آغاز مولانا عمر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ وقارالنساء شیخ نے حمدِ باری تعالیٰ اور ترنم مجاور نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔
صدر مدرس ڈاکٹر آصف اقبال نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کیا اور ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ماہنامہ ’گُل بوٹے‘ کے بانی مرحوم فاروق سید کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ادارے کے رکن امتیاز شیخ نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں شیخ محمد عاقد، شیخ معیز احمد، قاضی شبانہ، ہوٹگی غوثیہ، شیخ حمیرہ، خان گلشن، شاہ آباد نصرین، پیارے مہ جبین ان اساتذہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ادارے کے نو منتخب منتظمِ اعلیٰ بادشاہ حسین مغربی نے جدید تعلیم کے تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مرحوم فاروق سید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "فاروق سید صرف سولاپور ہی نہیں بلکہ ادبِ اطفال کی دنیا کا ایک اہم نام ہے ۔"
سابق پرنسپل عبدالجبار شیخ نے سوشل اردو پرائمری اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انگلش میڈیم کی پرنسپل صالحہ وڈوان نے اساتذہ کی ذمہ داریوں اور جدید تعلیمی تقاضوں پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ سابق معلمہ قدسیہ منیار نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدرِ جلسہ ریاض چندرگی نے اساتذہ کے مقام و مرتبے اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت عرفان پٹیل نے انجام دی، جبکہ معیز سراج احمد نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ریحانہ شیخ، سمینا منیار، تسکین کلبرگی، نیکت شیخ، ارشیہ ہوٹگی، سمیر نیچلکر، مستاق گدوال نے خوب محنت کی۔
Comments
Post a Comment