الباحہ: المعملہ میں آثارِ قدیمہ کی کھدائی، پہلی صدی ہجری کی مسجد دریافت۔
کے این واصف : مملکت اپنی قومی آمدنی میں اضافے کے لیے اپنی سیاحت کے شعبہ ترقی دینے پر بھرپور توجہ دئیے ہوئے ہے۔
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے الباحہ ریجن میں “المعملہ” سائٹ پر آثارِ قدیمہ کی دریافت اور کھدائی کے چوتھے سیزن کا اختتام کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق المعملہ کو خطے کے اہم ترین آثارِ قدیمہ میں شمار کیا جاتا ہے جو سونے، چاندی اور تانبے سمیت معدنی دھاتیں نکالنے کا ایک مرکز تھا۔
چوتھے سیزن کے دوران سائٹ سے پہلی صدی ہجری کی ایک قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ مسجد کو تراشے ہوئے گرینائٹ پتھروں سے تعمیر کیا گیا تھا۔ مسجد کی محراب، داخلی راستوں اور مینار کی ساخت منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔
مسجد کے گرد پتھر سے بنے کمرے بھی دریافت ہوئے جو ماضی میں سماجی اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے رہے ہوں گے۔
گزشتہ سیزن کے دوران المعملہ سے حاصل کیے جانے والے نامیاتی نمونوں سے بھی اس امر کے شواہد ملے ہیں کہ یہاں اسلام سے قبل کان کنی کی سرگرمیاں ہوا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ آثارِ قدیمہ کی ان تحقیقات سے سامنے آنے والے قدیم آثار مملکت آنے والے زائرین کی دلچسپی کا باعث ہونگے۔
Comments
Post a Comment